ETV Bharat / entertainment

بھیا جی فلم میں ایکشن سے لے کر جذبات تک سب کچھ ہے: منوج باجپائی - Manoj Bajpayee Exclusive Interview

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 5:24 PM IST

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم بھیا جی 24 مئی کو ریلیز ہو گئی ہے۔ یہ فلم بہار پر مبنی ہے۔ منوج باجپئی فلم کی تشہیر کے لیے پٹنہ پہنچے، جہاں انہوں نے ای ٹی وی نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے خاص جانکاری دی۔

MANOJ BAJPAYEE EXCLUSIVE INTERVIEW
بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم بھیا جی (Photo: Etv Bharat)

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی فلم بھیا جی (Video: Etv Bharat)

پٹنہ: بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اپنی نئی فلم بھیا جی کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنی فلموں کی سنچری مکمل کر رہے ہیں۔ منوج باجپائی فلم کی تشہیر کے لیے پٹنہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے فلم 'بھیا جی' کے بارے میں خاص جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ فلم بھیا جی ایک فل آن ایکشن فلم ہے جس میں سوتیلے بھائیوں کے درمیان محبت کو دکھایا گیا ہے۔

فلم 'بھیا جی' میں کیا خاص ہے؟

منوج باجپائی سے جب فلم بھیا جی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس فلم میں بھیا جی کا کردار کہانی کا اہم پہلو ہے۔ اس فلم میں سوتیلی ماں اور بیٹے کے درمیان کی کہانی ہے، یہ فلم سوتیلے بھائیوں کے درمیان محبت کی کہانی ہے۔ فلم میں بڑے بھائی نے اپنے والد سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک وہ اپنے سوتیلے بھائی اور والدہ کی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا تب تک وہ اپنی زندگی کو آگے نہیں بڑھائے گا۔

فلم 'بھیا جی' کا ٹوئسٹ

منوج باجپائی نے بتایا کہ فلم میں ایک جگہ ایسا آتا ہے جب بڑے بھائی کو ایک عجیب و غریب انتخاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ خاندان کی حفاظت کرے یا اپنی حفاظت کے بارے میں سوچے۔ جہاں سے کہانی شروع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کے آگے کی کہانی دیکھنے کے لیے تھیٹر کا رخ کرنا ہوگا۔ یہ ایک ایکشن فلم ہے اور زیادہ تر ایکشن سین میں نے کیے ہیں جو لوگوں کو بہت پسند آئیں گے۔

کیا کہانی کا تعلق بہار سے ہے؟

اس سوال پر کہ کیا اس فلم کی کہانی کا تعلق بہار سے ہے، منوج باجپائی نے کہا کہ کہانی کہیں سے بھی ہو سکتی ہے۔ یہ کہانی مدھیہ پردیش کی ہو سکتی ہے، اتر پردیش کی ہو سکتی ہے، راجستھان، چھتیس گڑھ میں کہیں بھی سیٹ ہو سکتی ہے۔ لیکن ہمارے فلم کے ڈائریکٹر کا انتخاب یہ تھا کہ ہم کہانی کو بہار کے پس منظر سے دکھائیں۔

منوج باجپائی نے اس حوالے سے کہا کہ "کئی سالوں سے ہمارے بہار کی زمین اور مٹی مرکزی دھارے سے تھوڑا غائب ہے، اس لیے بہار کے پس منظر اور بہار کی ثقافتی روایت سے جڑے لوگوں کو اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا، جو لوگوں کے لیے کافی یادگار رہے گا۔ میں بہار سے وابستہ ہوں، بہار میں پلا بڑھا ہوں، خالص بہار کا کھانا کھایا ہے، اسی کا نتیجہ ہے کہ ایکشن خود کیا ہے۔"

کیا منوج باجپائی سیاست میں آئیں گے؟

الیکشن لڑنے کے سوال پر منوج باجپائی نے کہا کہ 'میں سنیما کی دنیا میں کافی بہتر کر رہا ہوں۔ میں اتنی کامیابیاں حاصل کر رہا ہوں، میں ایسا راستہ کیوں چھوڑوں، کامیابی کو چھوڑ کر ایسے راستے پر میں کیوں چلوں جس کا مجھے علم تک نہیں۔ میں فلم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، اگر میں اس گلی کو چھوڑ کر الیکشن میں چلا جاؤں تو مجھ سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہو گا۔'

اقربا پروری پر منوج باجپائی نے کیا کہا؟

اقربا پروری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری ہے تو ظاہر ہے کہ جو پروڈکشن کمپنی چلا رہا ہے۔ اگر اس کا بچہ اداکاری میں آنا چاہتا ہے تو اسے ٹریننگ دی جاتی ہے۔ ممبئی شہر میں میرا کوئی نہیں ہے، لیکن میں نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا اور تھیٹر میں شامل ہو کر یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی۔ گاؤں سے میں ممبئی نہیں بلکہ دہلی گیا۔ دہلی جا کر تھیٹر کیا اور تھیٹر کے بعد خود کو ایک اداکار کے طور پر متعارف کرایا اور پھر ممبئی میں یہ مقام ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.