ETV Bharat / state

Namaz Eid ul Adha: رامپور میں دو برس بعد عیدگاہ پر نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی

author img

By

Published : Jul 10, 2022, 4:00 PM IST

اترپردیش کے شہر رامپور کی عیدگاہ اور جامع مسجد سمیت تمام مساجد میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ اس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع کیا۔ Eid ul Azha Prayers

Eid ul Adha 2022
رامپور میں عیدالاضحیٰ کا خوبصورت نظارہ

اتر پردیش: بھارت سمیت متعدد ممالک میں آج عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ فرزندان توحید نے جذبہ ایثار و قربانی سے سرشار ہوکر جہاں اللہ کے حضور عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی وہیں سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے قربانی کے عمل میں مصروف ہو چکے ہیں۔ Eid ul Adha Celebrated Across the Country

رامپور میں عیدالاضحیٰ کا خوبصورت نظارہ

اس دوران رامپور کی عیدگاہ میں تقریباً دو برس بعد نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ کورونا وبا کی وجہ سے دو برس تک اجتماعی طور پر عیدین کی نماز ادا نہیں ہوئی تھی۔ عید کے خطبہ میں قاضیٔ شہر سید خوشنود میاں نے امن و امان کے ساتھ عید منانے کی تلقین کی۔ اس دوران انہوں نے اسلام میں قربانی کی اہمیت سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے مسلمانوں سے یہ بھی اپیل کی کہ بھارت کے قانون کے مطابق صرف انہی جانوروں کی قربانی کریں جس کی اجازت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.