ETV Bharat / state

Mafia Atiq Ahmed عتیق احمد گینگ کا سرغنہ اجے کھرانہ گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 7:56 AM IST

عتیق احمد گینگ کے سرغنہ اجے کھرانہ کو پیر کو پریاگ راج میں گرفتار کیا گیا، بلڈر محمد مسلم نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ Mafia Atiq Ahmed Gang Arrested

Etv Bharatعتیق احمد گینگ کا سرغنہ اجے کھرانہ گرفتار
Etv Bharatعتیق احمد گینگ کا سرغنہ اجے کھرانہ گرفتار

پریاگ راج: عتیق احمد کے گینگ کے سرغنہ اجے کھرانہ کو پریاگ راج کے خلد آباد تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ عتیق احمد کے قریبی بلڈر محمد مسلم نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ مسلم نے عتیق احمد کے بیٹوں کے ساتھ ساتھ اجے کھرانہ سمیت 7 افراد پر ایک کروڑ روپے بھتہ مانگنے، اغوا کرنے اور مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

عتیق احمد کے گینگ کا رکن محمد مسلم نے عتیق کے دو بیٹوں عمر اور علی سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں عمر اور علی کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ فی الحال اس کیس میں ایک ملزم مفرور ہے، جس کا نام محمد احتشام کریم ہے۔ کریم کبھی عتیق احمد کا سرکاری گنر تھا، بعد میں وہ مکمل طور پر عتیق کا مرید بن گیا اور اسی انداز میں کام کرنے لگا۔ امیش پال قتل کیس کے بعد پولیس مسلسل اس کی تلاش کر رہی ہے۔

کیا ہیں الزامات: محمد مسلم جو کہ عتیق احمد کے گینگ کا رکن تھا، انہوں نے عتیق گینگ کے خلاف اغوا اور کروڑوں روپے بھتہ مانگنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اجے کھرانہ اس معاملے میں مفرور تھا۔ خلد آباد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ گنر کریم کی تلاش جاری ہے۔ محمد مسلم کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں اب صرف عتیق احمد کے سابق گنر احتشام کریم کی گرفتاری باقی ہے۔ وہ بھی کئی سالوں سے مفرور ہے۔ اس معاملے میں عتیق احمد کے بیٹے عمر، علی اور دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

پریاگ راج میں ان کے خلاف 20 سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔ 15 اپریل کو عتیق اور اشرف کے قتل کے بعد محمد مسلم نے نینی سینٹرل جیل میں بند عتیق احمد کے بیٹے علی اور لکھنؤ جیل میں بند بیٹے عمر سمیت 7 افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

اسد کالیا بھی نینی سینٹرل جیل میں بند ہیں۔ حال ہی میں محمد مسلم نے عتیق کے بیٹوں عمر اور علی کے ساتھ ساتھ اسد کالیا، گنر احتشام، محمد نصرت اور اجے کھرانہ اور دیگر کے خلاف بھتہ مانگنے اور عتیق کے بیٹوں علی اور عمر کے نام 15 کروڑ روپے کی زمین منتقل کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس معاملے مین عتیق کت لوگوں نے مسلم کو اغوا کر کے دھمکیاں دیں تھیں۔ یہی نہیں وہ محمد مسلم کو اغوا کر کے عتیق کے دفتر لے گئے۔ اسے وہیں رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد اس نے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے دے کر توسیع مانگی اور جان بچائی۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد مسلم نے کیا الزام لگایا: محمد مسلم نے اپنے مقدمے میں الزام لگایا کہ ان کے پاس دیوگھاٹ میں 15 کروڑ روپے کا پلاٹ ہے۔ عتیق کے کہنے پر اسد کالیا اس پر جبرن قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ آئے روز دھمکیاں دے رہا تھا کہ پلاٹ کی رجسٹری علی اور اسد کے نام کر دیں۔ امیش پال قتل کیس سے پہلے جب وہ پریاگ راج پہنچے تو ملزم نے اسے اغوا کر لیا تھا۔

اس کے بعد وہ اسے عتیق کے چکیہ آفس لے گئے۔ وہاں اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پھر اس نے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بھتہ دے کر اور توسیع مانگ کر ان کے چنگل سے خود کو چھڑایا۔ اس معاملے میں پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، مفرور ملزم اجے کھورانہ کو خلد آباد پولیس نے پیر کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا۔ اجے پر محمد مسلم کی زمین پر باؤنڈری بنانے کا الزام ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو اس کی گرفتاری سے آئی ایس 227 گینگ سے متعلق کئی دیگر معلومات بھی مل سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.