ETV Bharat / state

Lookout Notice Issued Against Shaista Parveen شائستہ پروین، صابر اور گڈو مسلم کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری

author img

By

Published : May 16, 2023, 12:18 PM IST

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی بیوی شاہستہ پروین، صابر شوٹر اور گڈو مسلم کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ان تینوں پر امیش پال اور ان کے دو گنر کے قتل کا الزام ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پریاگ راج: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کے بیرون ملک فرار ہونے کے امکان کے پیش نظر ان کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شائستہ پروین کے ساتھ ہی عتیق گروپ کے شوٹر صابر اور گڈو مسلم کے خلاف بھی لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک پولیس کے پاس اس بارے میں کوئی صحیح معلومات نہیں ہے کہ یہ تینوں کہاں ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تینوں مسلسل اپنے ٹھکانے بدل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے چھپنے کی جگہ کے بارے میں بروقت اطلاع نہیں مل رہی ہے۔ جب تک پولیس ان کے ٹھکانے پر پہنچتی ہے، وہ وہاں سے نکل جاتے ہیں۔ ایسے میں انہیں ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے، حالانکہ یہ نہیں بتایا گیا کہ ان تینوں کے پاسپورٹ کب اور کس نام سے بنائے گئے ہیں۔

امیش پال قتل کیس میں مفرور عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین، گڈو مسلم اور شوٹر صابر کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کروانے کے لیے پولیس نے رپورٹ بھیجی تھی جس کے بعد شائستہ پروین، گڈو مسلم اور شوٹر صابر کے خلاف ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں دوسرے ملک فرار ہونے سے روکا جا سکے۔ اب شائستہ پروین، گڈو مسلم اور صابر شوٹر ملک چھوڑ کر دوسرے ملک میں پناہ لینے کے لیے بھاگ نہیں سکتے ہیں۔ امیش پال کی 24 فروری کو ہوئے قتل کے تقریبا پونے تین مہینے کے بعد پولیس کو لک آوٹ نوٹس جاری کروانے میں کامیابی ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Atiq's Widow Shaista Parveen دہلی میں عتیق احمد کی بیوہ شائستہ کی تلاش جاری، انعام بڑھانے کی سفارش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.