ETV Bharat / bharat

Allegation on supporters of Atiq Ahmed پریاگ راج میں عتیق احمد کے حامیوں پر دھمکی دینے کا الزام

author img

By

Published : May 28, 2023, 2:09 PM IST

عتیق احمد کے قتل کے بعد اب ان کے حامیوں پر دھمکی دینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ پریاگ راج میں عتیق کے حامیوں کے تعلق سے بھتہ مانگنے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

عتیق احمد
عتیق احمد

پریاگ راج:اترپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا قتل کر دیا گیا۔ اس کے باوجود عتیق کے حامیوں پر متحرک رہنے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ عتیق کے گروپ کے کئی کارکنان پر اب بھی لوگوں کو دھمکی دینے کے الزام عائد کئے جارہے ہیں۔ تازہ معاملہ دھومان گنج تھانہ علاقہ کے چاکیہ علاقہ کا ہے۔ ہفتہ کو عتیق احمد کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر رہنے والے چاٹ فروش پر فائرنگ کی گئی۔ بھتہ نہ دینے کی صورت میں گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

الزام ہے کہ گولی عتیق احمد کے حامیوں نے چلائی جو گزشتہ ماہ سے اس سے 15 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے تھے۔بھتہ نہ دینے پر چاٹ فروش کو گھر چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شکایت کے بعد بھی پولیس نے اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ چاٹ فروش راکیش نے بتایا کہ نبی احمد جو کہ عتیق کے حامیوں میں شامل تھا، نے اس سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ 1 ماہ تک تھانے میں تحریر دے کر اپنی اور اہل خانہ کی جان و مال کی حفاظت کی درخواست کی تھی لیکن پولیس نے تاحال شکایت درج نہیں کی۔

مزید پڑھیں:Ravidas Mahrotra یوپی اسمبلی میں کیا عتیق احمد اور اشرف کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا؟

راکیش نے بتایا کہ اسی دوران ہفتہ کو نبی احمد اپنے ایک ساتھی کے ساتھ آیا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔ گولی چارٹ فروش کے پیروں پر لگی۔ راکیش کی بیوی آشا نے بتایا کہ نبی احمد، اسماعیل اکرام اور شبی احمد مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کی۔ تاہم اس معاملے میں پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.