ETV Bharat / state

Brij Bhushan on Baba Ramdev بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے بابا رام دیو ڈھونگی بتایا

author img

By

Published : Aug 20, 2023, 12:57 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گونڈہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے یوگ گرو پر شدید نکتہ چینی کی۔ برج بھوشن نے بغیر نام لیے پتنجلی کا ذکر کرتے ہوئے رام دیو کو ڈھونگی دیا اور ان پر کاروبار کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کا الزام لگایا۔

گونڈہ: ہفتہ کو اتر پردیش کے گونڈہ ضلع میں ٹینٹ کیٹررس اور ڈیکوریٹرس ویلفیئر اسٹیٹ ایگزیکٹو کی ایک کانفرنس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوگ گرو رام دیو کو بھی اور ریاست کی بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

برج بھوشن سنگھ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ''مہارشی پتنجلی کا نام لے کر ایک ڈھونگی ارب پتی بن گیا۔ یہ اسی مہارشی پتنجلی کی تپو بھومی ہے۔'' انہوں نے مزید کہا کہ ''اس ملک میں دیسی گھی بھی جہاں 700 روپے میں دستیاب ہے، وہیں یہ 4500 روپے میں بھی بیچا جا رہا ہے۔ اب یا تو 700 والا گھی خراب ہے یا 4500 کا والا غلط ہے۔' کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی ایم پی بابا رام دیو اور ان کے دیسی گھی کی مصنوعات کا ذکر کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: Brijbhushan Sharan Singh Gets Bail خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ کو ضمانت

ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ''ہمارے کاروباریوں کو نو انٹری کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایودھیا جانے میں ہر طرف سے دقت ہی دقت ہے۔ بارہ بنکی اور خلیل آباد سے آنے میں دقت، نواب گنج اور سلطان پور سے آنے میں دشواری، ایودھیا کے چاروں طرف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ لیکن، ایودھیا میں کوئی بھیڑ نہیں ہے۔ ان رکاوٹوں کی وجہ سے لوگوں کو وہاں سے گزرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: Wrestlers Protest برج بھوشن کی مشکلات میں اضافہ، چار گواہوں نے الزامات کو درست قرار دیا

Wrestlers Protest ایف آئی آر میں برج بھوشن شرن سنگھ پرریسلرز کو غلط طریقے سے چھونے کا الزام

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کاروباری ترقی کے نام پر مسائل کا شکار ہیں۔ علاج کے لیے جانے والے مریضوں اور تیمارداروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ کہنے کے لیے اس پلیٹ فارم کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ بات وہاں پہنچ جائے گی جہاں اسے پہنچنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.