ETV Bharat / state

Wrestlers Protest ایف آئی آر میں برج بھوشن شرن سنگھ پرریسلرز کو غلط طریقے سے چھونے کا الزام

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 3:31 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کناٹ پلیس تھانے میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اس میں پوکسو ایکٹ کے تحت ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں پہلوانوں نے برج بھوشن پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ پہلوانوں نے برج بھوشن پر انہیں غلط طریقے سے چھونے کا الزام لگایا ہے۔

ایف آئی آر میں برج بھوشن شرن سنگھ پرریسلرز کو غلط طریقے سے چھونے کا الزام
ایف آئی آر میں برج بھوشن شرن سنگھ پرریسلرز کو غلط طریقے سے چھونے کا الزام

نئی دہلی: خواتین پہلوانوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کناٹ پلیس تھانے میں درج دو ایف آئی آر میں سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان میں سے ایک ایف آئی آر POCSO ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔ پہلی ایف آئی آر نابالغ کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر مبنی ہے۔ جبکہ دوسری ایف آئی آر دیگر چھ پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی ہے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ خواتین پہلوانوں نے الزام لگایا ہے کہ برج بھوشن کی وجہ سے ان کا کیریئر داؤ پر لگا ہوا ہے۔ وہ نہ تو پریکٹس کر پاتی تھی اور نہ ہی کھیل سکتی تھی۔ ایک پہلوان نے الزام لگایا ہے کہ برج بھوشن شرن سنگھ پہلوانوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے لئے جان بوجھ کر ہوٹل کی اسی منزل پر اپنا کمرہ بک کرواتے تھے جس پر کھلاڑی ٹھہرتے تھے۔

پہلوانوں نے بتایا کہ سال 2021 میں وہ بلغاریہ میں کھیلنے گئے تھے۔ برج بھوشن نے ہوٹل میں اپنا کمرہ بھی بک کروایا تھا۔ وہ لنگی پہن کر ہوٹل میں گھومتا تھا اور کھلاڑیوں سے زبردستی باتیں کرتا تھا۔ وہ خواتین پہلوانوں کو کھانے کے لئے ایسی چیزیں دیتے تھے جو کھلاڑیوں کو نہیں ملتی۔ اسی بہانے وہ خواتین پہلوانوں سے باتیں کرتا اور ان کے قریب آنے کی کوشش کرتا۔

نابالغ پہلوان نے کہاکہ غلط طریقے سے چھوا :

نابالغ خاتون ریسلر نے الزام لگایا ہے کہ برج بھوشن نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے بہانے اسے مضبوطی سے پکڑ لیا۔ اپنی طرف کھینچ کر کندھے پر زور سے دبایا اور پھر جان بوجھ کر اپنا ہاتھ نیچے کر کے مبینہ طور پر قابل اعتراض جگہ کو چھوا۔ اس کے بعد پہلوان نے برج بھوشن کو اس طرح کی حرکت سے باز رہنے کی ہدایت دی تھی ۔

اس معاملے میں نابالغ متاثرہ کے والد نے شکایت کی تھی جس کی بنیاد پر پولس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ والد نے بتایا کہ برج بھوشن نے انہیں غلط طریقے سے چھوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی بات مانیں گے تو وہ کشتی میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ اس پر متاثرہ نے واضح کیا کہ وہ محنت کرکے اس مقام تک پہنچی ہے اور مستقبل میں محنت کرکے ہی اپنا کیرئیر بنائے گی۔

کھانے کے دوران ریسلر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی:

یہ بھی پڑھیں:Candle March In Favour Of Wrestlers کولکاتا میں پہلوانوں کی حمایت میں مومبتی ریلی

ایک خاتون پہلوان نے الزام لگایا ہے کہ برج بھوشن نے اسے ہوٹل میں کھانے کے دوران اپنی میز پر بلایا اور غلط طریقے سے غلط جگہوں پر ہاتھ لگانے کی کوشش کی تھی۔ ایک اور پہلوان نے شکایت کی ہے کہ ہوٹل میں قیام کے دوران برج بھوشن نے انہیں اپنے کمرے میں بلایا۔ اس نے زبردستی گلے لگا لیا۔ اس نے غیر مناسب اور قابل اعتراض پیشکش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سپلیمنٹس خریدنے کے لیے پیسے دینے کو تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.