ETV Bharat / state

Shamshabad Airport حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 1:43 PM IST

حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

شمس آباد ایئرپورٹ سے منگل کی صبح اسپائس جیٹ کے طیارہ نے ناسک کیلئے اڑان بھرئی تاہم اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس کے بعد اسے دوبارہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔ Emergency landing at Hyderabad Airport

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ سے روانگی کے بعد طیارہ میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارہ کی دوبارہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔ اس واقعہ میں طیارہ میں سوار تمام مسافرین محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق شمس آباد ایئرپورٹ سے منگل کی صبح 6.30 بجے اسپائس جیٹ کے طیارہ نے ناسک کیلئے اڑان بھرئی تاہم اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی اور فوری طور پر اسی ایئرپورٹ کے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ Emergency Flight landing at Shamshabad Airport

اس اجازت کے بعد اس طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کروانے میں کامیابی حاصل کی۔اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے جنہوں نے ایمرجنسی لینڈنگ کروانے پر راحت کی سانس لی تاہم اس واقعہ کے بعد مسافرین کو کئی گھنٹے ایرپور ٹ پر گذارنے پڑے جنہوں نے ایرلائنس سے دوسری فلائٹ کا انتظام کرنے کی خواہش کی۔اس فلائٹ میں 84مسافرین سوار تھے جنہوں نے ایرلائنس کے حکام کے رویہ پر برہمی کااظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Spicejet Flight Emergency Landing طیارے میں دھوئیں کے بعد حیدرآباد ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.