ETV Bharat / state

Spicejet Flight Emergency Landing طیارے میں دھوئیں کے بعد حیدرآباد ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 10:18 AM IST

گوا سے حیدرآباد آنے والے اسپائس جیٹ کے طیارہ میں دھواں کے بعد فوری طورپر اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ شمس آباد ایئرپورٹ پر کروائی گئی۔ طیارہ میں دھوئیں سے ایک خاتون مسافر کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ خاتون مسافر فی الحال ایئرپورٹ کے احاطہ میں واقع اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ Spicejet Flight Emergency Landing

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: گوا سے حیدرآباد آنے والے اسپائس جیٹ کے طیارہ میں دھواں کے بعد فوری طور پر اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ شہر حیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر کروائی گئی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی طیارہ میں سوار مسافرین خوفزدہ ہوگئے۔ Spicejet Flight Emergency Landing

طیارہ کی لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے فلائٹ نمبرSG3737 میں اچانک دھوئیں کو محسوس کرتے ہی پائلٹ نے فوری طورپراے ٹی سی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی جو اس کو دے دی گئی اور اس طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کی۔ طیارہ میں دھوئیں سے ایک خاتون مسافر کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔یہ خاتون مسافر فی الحال ایرپورٹ کے احاطہ میں واقع اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس طیارہ میں 96مسافرین سوار تھے جنہوں نے اس طیارہ کی محفوظ لینڈنگ پر راحت کی سانس لی۔ لینڈنگ کے بعد ا س طیارہ کی مرمت کاکام کیاجارہا ہے۔اس طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کے سبب 9پروازوں کے رخ کو موڑدیاگیا۔ان میں 6ڈومسٹک اور دو بین الاقوامی پروازیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Patna SpiceJet Flight: اسپائس جیٹ کے انجن میں آگ لگنے سے پٹنہ میں ایمرجنسی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.