ETV Bharat / state

شوپیان میں ایک شخص ہتھیار کے ساتھ گرفتار، کونسو علاقے میں سرچ آپریشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 12:52 PM IST

Updated : Nov 26, 2023, 2:18 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں پولیس نے ایک شخص کو ہبڈی پورہ علاقے میں ایک ناکہ کے دوران ہتھیار سمیت گرفتار کر لیا ہے۔Man Arrested with Weapons in Shopian Kashmir

شوپیاں: جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں پولیس نے ایک شخص کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوپیاں پولیس نے آج صبح ہبڈی پورہ علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ایک ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کی۔ ناکہ کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو ہتھار کے ساتھ پکڑ لیا۔ اس دوران ملزم کے قبضہ سے ایک پستول، دو میگزین اور 10 راؤنڈز برآمد کرکے اسے حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ شوپیان پولیس نے اس حوالے سے شوپیاں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 194/23 کے تحت ایک کیس درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک پولیس نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ادھر ضلع کے کونسو علاقے میں بھی عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے جو کہ خبر لکھے جانے تک جاری تھا۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں دو عسکری معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد، پولیس

بیروہ بڈگام میں تین عسکریت پسند معاونین گرفتار

اس سے قبل بڈگام ضلع کے بیروہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین مبینہ معاونین کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کے مطابق بڈگام کے پٹھ کوٹ بیروہ میں 62 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے ایک ناکہ کے دوران ناجن بیروہ سے آنے والے تین افراد کو روکا ور ان سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس کے بیان کے مطابق ان افراد کی تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے کئی ہتھار اور مواد برآمد کیے گئے۔

Last Updated :Nov 26, 2023, 2:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.