ETV Bharat / sports

نکہت زرین نے ایلورڈا کپ میں طلائی تمغہ جیتا - Nikhat Zareen clinched gold medal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 7:42 PM IST

ہندوستان کی اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین اور مناکشی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلورڈا کپ میں طلائی تمغہ جیتا۔میگا ٹورنامنٹ میں مرد باکسروں نے بھی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔

نکہت زرین نے ایلورڈا کپ میں طلائی تمغہ جیتا
نکہت زرین نے ایلورڈا کپ میں طلائی تمغہ جیتا ((IANS PHOTOS))

آستانہ (قازقستان): ایلورڈا کپ 2024 میں ہندوستانی باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان کے مرد اور خواتین باکسروں نے ایلورڈا کپ کا اختتام 12 تمغوں کے ساتھ کیا ہے۔ یہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی ہے۔ موجودہ عالمی چیمپئن نکہت زرین اور مناکشی نے ہندوستان کے لیے 2 گولڈ میڈل جیتے۔ ان دونوں باکسرز نے ہفتے کے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز جیت کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

ہندوستان کو اس ٹورنامنٹ میں کل 12 تمغے ملے ہیں۔ ان میں سے 2 گولڈ میڈل ہیں، جو نکہت اور میناکشی نے جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے دو چاندی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔ 8 کھلاڑی ملک کے لیے کانسی کے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔ ان تمغوں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کی تکمیل ہندوستان کے لیے بہت اچھی رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے آخری سیزن میں ہندوستانی کھلاڑی صرف 5 تمغے جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ اب اس نے اپنے سابقہ ​​ریکارڈ کو بہتر کیا ہے اور کل 12 تمغے جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلورڈا کپ 2024 میں نکہت زرین کی شاندار شروعات - NIKHAT ZAREEN WIN IN ELORDA CUP

آپ کو بتاتے چلیں کہ نکھت زرین ہندوستان کی جانب سے (52 کلوگرام) کے فائنل میچ میں تھیں،جہاں ان کا مقابلہ قازقستان کی زازیرا اراک بائیفا سے تھا۔ اس میچ میں زرین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو 5-0 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ انہوں نے گولڈ میڈل پر قبضہ کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے کیریئر میں ایک اور طلائی تمغے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.