ETV Bharat / state

سرینگر میں دو عسکری معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد، پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 3:42 PM IST

a
a

جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز سرینگر شہر میں لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم سے وابستہ دو عسکری معاونین کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرینگر : جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکری معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق منگل کے روز سرینگر پولیس کو قومی شاہراہ پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل و حمل کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ’’اطلاع موصول ہوتے ہی کارروائی انجام دی گئی اور سرینگر پولیس، کیو آر ٹی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے سرینگر جموں شاہراہ پر این آر کالونی میں شام لال پٹرول پمپ کے نزدیک ناکہ قائم کیا۔‘‘

سرینگر پولیس کے ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’’ناکہ چیکنگ کے دوران پارم پورہ سے ٹینگہ پورہ کی طرف جا رہی ایک سفید سنٹرو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK09A – 2788 نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے حکمت عملی کے تحت انہیں موقع پر ہی دھر لیا۔‘‘ پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’کارروائی کے دوران ممتاز احمد لون ولد غلام قادر لون ساکنہ ترہگام، کپوارہ اور جہانگیر احمد لون ولد غلام محی الدین لون ساکنہ ترہگام کپورہ نامی دو ہشت گرد معاونین کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں: راجوری میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع

پولیس بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے گئے افراد کی تحویل سے بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ بارود میں 2 پستول، 4 میگزین، 2 فلر میگزین اور 8 گرینیڈ شامل ہیں۔ سرینگر پولیس ترجمان اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بٹہ مالو میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.