ETV Bharat / entertainment

ڈی ہائڈریشن کا شکار ہوئے شاہ رخ خان، ہسپتال میں ایڈمٹ - Shah Rukh Khan

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 7:35 PM IST

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان حال ہی میں احمد آباد میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کوالیفائی 1 میچ دیکھنے پہنچے تھے۔ جہاں وہ سخت گرمی کی وجہ سے ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو گئے اور انہیں ہاسپٹل جانا پڑا۔

Shah Rukh Khan
ڈی ہائڈریشن کا شکار ہوئے شاہ رخ خان (Photo: Etv Bharat)

ممبئی: 21 مئی کو آئی پی ایل کا پہلا کوالیفائی میچ کے کے آر اور ایس آر ایچ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کے کے آر کو سپورٹ کرنے پہنچے تھے۔ میچ کے بعد کنگ خان کی طبیعت تھوڑی ناساز ہوگئی اور انہیں احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

غور طلب ہے کہ کے کے آر نے کل احمد آباد میں کوالیفائی 1 میچ میں کامیابی حاصل کی۔ جس کا جشن منانے کے بعد شاہ رخ خان کو ہیٹ ویو کی وجہ سے ڈی ہائڈریشن کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کنگ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان، چھوٹے بیٹے ابرام خان، اننیا پانڈے، شنایا کپور جیسے اسٹار کڈ کو بھی گزشتہ روز انڈین پریمیئر لیگ کا پہلا پلے آف دیکھنے کے لیے میدان میں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی طبیعت 22 مئی کی صبح بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں تقریباً ایک بجے کے ڈی ہسپتال لے جایا گیا۔ شروعاتی علاج کے بعد شاہ رخ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اب ان کی صحت پہلے سے بہتر بتائی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں نے شاہ رخ کو کچھ وقت آرام کرنے کو کہا ہے۔

احمد آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری کو پار کر گیا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سب کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں کو ہائیڈریٹ کرتے رہنا چاہیے۔ اگر آپ باہر جا رہے ہیں تو اپنے ساتھ پانی ضرور لے کر جائیں۔

یہ بھی پڑھیں؛

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.