ETV Bharat / sports

راجستھان رائلزنے جیتا ٹاس، رائل چیلنجرز بنگلوور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 7:14 PM IST

RR Vs RCB احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل پلے آف کے ایلیمینٹرمیچ میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر رائل چیلنجرز بنگلورو کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

راجستھان رائلزنے جیتا ٹاس ،رائل چیلنجرز بنگلوور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
راجستھان رائلزنے جیتا ٹاس ،رائل چیلنجرز بنگلوور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت (etv bharat)

احمدآباد: آئی پی ایل 2024 پلے آف کا دوسرا میچ یعنی ایلیمینیٹر راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک راجستھان اور آر سی بی کے درمیان کل 31 میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ آر سی بی کو آر آر پر برتری حاصل رہی ہے۔ بنگلورو نے 15 میچ جیتے ہیں، جبکہ راجستھان نے 13 میچ جیتے ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 3 میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔

راجستھان رائلز کو اس میچ میں اوپنر جوس بٹلر کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ احمدآباد کی فلیٹ پچ پر بٹلر جیسے بلے باز کافی کارآمد ثابت ہو سکتے تھے،لیکن اب ٹیم کو اس بڑے میچ میں ان کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ راجستھان کو مسلسل شکستوں سے بھی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ایسے میں ٹیم کے لیے بڑا اسکور بنانا بہت مشکل ہو سکتا ہے۔ راجستھان کی جیت کا سلسلہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہے۔ اس نے آخری لیگ مرحلے میں 5 میں سے 4 میچ ہارے اور 1ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کو شکست دے کر کے کے آر آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی - IPL 2024 Qualifier 1

راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سمسن نے کہاکہ ہماری ٹیم اس بڑے مقابلے کے لئے پوری سے تیار ہے۔ٹیم کے تمام کھلاڑی پرجوش ہے اور توقع کے مطابق کھیل کامظاہرہ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔حریف ٹیم کو کم اسکور پر روکنے ک کوشش کریں گے۔

رائل چیلنجرز بنگلورو کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے کہاکہ گزشتہ روز کے معاملے آج کی پچ تھوڑی بہتر نظر آرہی ہے۔اس پر پچ پر بڑا اسکور بن سکتا ہے۔ہم بڑا اسکور کھڑا کرکے حریف ٹیم پر دباو بنانے کی کوشش کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.