ETV Bharat / state

بیروہ بڈگام میں تین عسکریت پسند معاونین گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 8:55 PM IST

سکیورٹی فورسز نے بڈگام بیروہ میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین عسکریت پسند معانین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔LeT Associates Arrested In Budgam

3-let-associates-apprehended-during-naka-checking-in-beerwah-budgam-police
بیروہ بڈگام میں تین عسکریت پسند معاونین گرفتار:پولیس

بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بڈگام کے پٹھ کوٹ بیروہ میں 62 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف کی جانب سے ایک ناکہ بچھایا گیا تھا جس دوران ناجن بیروہ سے آنے والے تین افراد کو روکا گیا ور ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، 13 اے کے راؤنڈز اور ایل ای ٹی کے 9 پوسٹر برآمد کیے گئے ہیں۔گرفتار شدہ کی شناخت محمد یونس ڈار ولد محمد سلطان ڈار، سید جہانگیر شاہ ولد غلام الدین شاہ ساکن آروہ اور عرفان احمد وگے ولد علی محمد وگے ساکن ناجن بیروہ کے طور پر بتائی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار شدگان کے خلاف ایف آئی آر زیرِ نمبر 145/23 درج کی ہے، اور اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

سرینگر میں دو عسکری معاونین گرفتار، اسلحہ وگولہ بارود بر آمد، پولیس

واضح رہے کہ موں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکری معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.