ETV Bharat / technology

غلطی سے بھی اپنا موبائل کسی اجنبی کو نہ دیں ورنہ زندگی بھر پڑے گا پچھتانا - Call Forward Scam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 10:25 PM IST

Call Forwarding Scam: ان دنوں سائبر ٹھگوں اور جعل سازوں نے لوگوں کو دھوکہ دینے کا نیا طریقہ نکالا ہے۔ سائبر ٹھگ آپ کے پاس مدد کے لیے آتے ہیں اور آپ کا فون مانگتے ہیں اور اس کے بعد وہ آپ کی تمام کالز اور پیغامات اپنے نمبر پر فارورڈ کر لیتے ہیں۔

غلطی سے بھی اپنا موبائل کسی اجنبی کو نہ دیں ورنہ زندگی بھر پڑے گا پچھتانا
غلطی سے بھی اپنا موبائل کسی اجنبی کو نہ دیں ورنہ زندگی بھر پڑے گا پچھتانا (ETV Bharat Graphics)

نئی دہلی: سماج میں عام طور پر لوگ کسی کی بھی مدد کرنے کے لیے آسانی سے تیار ہو جاتے ہیں۔ اگر کوئی معمولی سی بھی پریشانی میں دکھتا ہے تو لوگ اس کی مدد کے لیے آگے آ جاتے ہیں۔ تاہم کئی بار لوگ اس کا فائدہ اٹھا کر سائبر ٹھگوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں ایسے بہت سے جعل ساز سرگرم ہیں جو لوگوں کو جھوٹی پریشانی بتا کر انہیں ٹھگ لیتے ہیں۔

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی پبلک پلیس پر ہوتے ہیں اور اچانک کوئی آپ سے کسی ضروری کام کے لیے موبائل مانگتا ہے۔ کوئی فون کی بیٹری ختم ہوجانے کا بہانہ بناتا ہے تو کوئی فون گم ہو جانے کا۔ ایسے میں اکثر لوگ سامنے والے کی مدد کر دیتے ہیں اور ٹھگوں کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

  • آپ کی کال کر دیتے ہیں فارورڈ

دراصل، ان دنوں ٹھگوں نے لوگوں کو دھوکہ دینے کا ایک نیا طریقہ نکالا ہے۔ سائبر ٹھگ آپ کے پاس مدد کے لیے آتے ہیں اور آپ سے جھوٹ بولتے ہیں۔ آپ کا فون ملتے ہی وہ اس سے *401* اور اس کے بعد آپ کا نمبر ڈال کر کے آپ کی تمام کالز اور میسجز فارورڈ کر لیتے ہیں۔

اتنا ہی نہیں بلکہ وہ یوزرز کی کالز اور پیغامات سمیت او ٹی پی (OTP) تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اسکینڈل اتنا خطرناک ہے کہ متاثرہ شخص کو او ٹی پی (OTP) اور ان کالز سے متعلق کوئی جانکاری تک نہیں ملتی، کیونکہ ان کا فون رنگ نہیں کرتا۔ گھوٹالے باز او ٹی پی (OTP) کے ذریعہ آپ کا بینک اکاؤنٹ بھی خالی کر سکتے ہیں۔

  • کیسے کی جائے حفاظت؟

اپنا موبائل فون کسی نامعلوم شخص کو نہ دیں۔ اگر کوئی مدد مانگے تو آپ اس کے نمبر خود ڈائل کریں۔ اگر آپ نے اپنا فون کسی کو دیا ہے تو سب سے پہلے #21#* ڈائل کریں۔ اس سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کے فون پر آنے والی کالز اور میسجز فارورڈ کیے گئے ہیں یا نہیں۔

اگر آپ کی کال کسی دوسرے نمبر پر فارورڈ کی گئی ہے تو آپ #002## ڈائل کرکے کال اور میسج فارورڈنگ کو ڈس ایبل یعنی غیر فعال کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ڈیجیٹل ہاؤس اریسٹ'، کہیں اگلا نمبر آپ کا تو نہیں؟ سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے بھی ایک ڈراؤنا خواب

کولر سے ملے گی اے سی جیسی ٹھنڈک، آزمائیں یہ کمال کے ٹپس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.