ETV Bharat / state

DC Budgam chairs Block Diwas بڈگام کے پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 7:04 PM IST

بڈگام کے پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد
بڈگام کے پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد

ضلع بڈگام کے ڈی سی نے بلاک سورسیار میں پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کی صدارت کی۔اس موقع پر مقامی باشندوں نے ڈی سی بڈگام سے علاقے کے متعلقہ مسائل کے حل کا مطالبہ کیا۔

بڈگام کے پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کا انعقاد

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے یہاں بلاک سورسیار کے پنچایت حلقہ شمناگ میں بلاک دیوس کی صدارت کی۔مقامی باشندوں نے بلاک دیوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ DC Budgam chairs Block Diwas At Panchayat Halqa Shumnag In Block Surasyar

بلاک دیوس کے موقع پر جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ایس ایف حامد نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ سڑکوں کے تعمیراتی کام شروع کیا جائے اور مقامی آبادی کے لئے بہتر رابطے کو یقینی بنایا جائے۔

بہتر تعلیمی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ڈی سی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کریں۔
پی ایچ ای حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ جے جے ایم کے تمام کاموں کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنائیں۔علاقے میں موجود پانی کی تمام پائپ لائنوں، ذخائر اور فلٹریشن پلانٹس کے کام کاج کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی باشندوں کو پینے کے پانی کی ہموار فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ نے مقامی باشندوں کو مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا، خاص طور پر پی ڈی ڈی کی ون ٹائم ایمنسٹی اسکیم،صارفین پر زور دیا کہ وہ اس کے اسکیم کے تحت فوائد حاصل کریں۔

پی ڈی ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا کہ ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں میں تمام بہتری کے کام بشمول پبلک یوٹیلیٹیز کی شفٹنگ کو علاقے میں ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے گا۔

شیپ ہسبنڈری اور اینیمل ہسبنڈری کے محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مویشیوں کی بروقت ویکسی نیشن سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنائیں اور علاقے میں میگا بیداری کیمپ کا انعقاد کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ زراعت، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے ایک مشترکہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مقامی لوگوں کو شومناگ کے علاقے میں مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت رجسٹریشن اور آگاہی فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:DC Ramban Chairs Block Diwas in Neel پہاڑی ضلع رامبن میں میگا بلاک دیوس کا اہتمام

ڈی سی نے بہتر کنیکٹیویٹی کے لئے آر اینڈ بی حکام سے کہا کہ وہ آرام پورہ-مکم روڈ کی تعمیر کے لئے سروے کریں جس میں شالی گنگا نالہ پر پل کی تعمیر کے تخمینے کی تیاری اور کنیر- شمناگ اور دیگر اہم سڑکوں اور لنک روڈوں سمیت مختلف سڑکوں کی میکیڈیمائزیشن کو یقینی بنایا جائے۔ DC Budgam chairs Block Diwas At Panchayat Halqa Shumnag In Block Surasyar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.