ETV Bharat / state

Shia Waqf Board وزیراعلیٰ نیتش کمار کی شیعہ وقف بورڈ کو تعاون کی یقین دہانی

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 12:54 PM IST

وزیراعلیٰ نیتش کمار کی شیعہ وقف بورڈ کو تعاون کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ نیتش کمار کی شیعہ وقف بورڈ کو تعاون کی یقین دہانی

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہی خصوصی توجہ پر ایک سے ڈیڑھ ماہ کے اندر امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ گلزار باغ پٹنہ سٹی کی سو کٹھا سے زائد وسیع اراضی پر ایک شاندار کثیر المقاصد عمارت کی تعمیر ہو رہی ہے جس کا نقشہ پاس ہو چکا ہے. اس عمارت کے بننے کا تخمینہ 39 سے 45 کروڑ روپے ہے جو گراؤنڈ پلس پانچ منزلہ عمارت ہوگی. بہار کی کسی وقف زمین پر اتنی شاندار بننے والی یہ دوسری عمارت ہوگی جس کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں بہت جلد رکھا جائے گا۔ Bihar CM Nitish Kumar

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار نے بہار شیعہ وقف بورڈ کو امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ گلزار باغ پٹنہ سٹی کے سو کٹھا سے زائد وسیع اراضی پر ایک شاندار کثیر المقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ انصاف پسند شخص ہیں اور اسی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی شیعہ یا سنی وقف بورڈ میں فرق نہیں کیا، دونوں بورڈ کی ترقی کے لیے یکساں منصوبہ بنایا ۔ اس کے لیے خصوصی فنڈ جاری کیا. Bihar CM Nitish Kumar Assurance Shia Waqf Board To Help All Possible Way

وزیراعلیٰ نیتش کمار کی شیعہ وقف بورڈ کو تعاون کی یقین دہانی

انہوں نے کہا کہ سنی وقف کے اراضی پر ازسرنو انجمن اسلامیہ ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا تھا کہ جس طرح سے سنی وقف بورڈ کی زمین پر ایک شاندار عمارت بنی ہے اسی طرح شیعہ وقف بورڈ کی زمین پر بھی اسی طرح کا ایک شاندار عمارت بنائی جائے گی تاکہ دونوں بورڈ سے منسلک عوام کو اس سے فائدہ پہنچ سکے. کاغذی کاروائی مکمل ہو چکی ہے اور اب عنقریب ہی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar CM Nitish Kumar تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے

واضح رہے کہ کل ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتی عمارت کا ذکر کرتے ہوئے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس کی توجہ عمارت کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے، پٹنہ سٹی میں شیعہ وقف بورڈ کی زمین پر تعمیر ہونے والی عمارت کا کام جلد سے جلد شروع کرائیں تاکہ اس کام کے بعد مزید دوسرے کام آپ کے سپرد کیے جائیں۔ Bihar CM Nitish Kumar Assurance Shia Waqf Board To Help All Possible Way

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.