ETV Bharat / state

Bihar CM Nitish Kumar تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 3:26 PM IST

وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں آج بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ اردو مترجم، معاون اردو مترجم امتخانات کے کامیاب امیدواروں کو تقرری نامہ سے نوازا گیا۔اس موقع پرنائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سمیت حکومت کے وزراء بھی موجود تھے۔Bihar CM Nitish Kumar

تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے
تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے

پٹنہ :بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں آج بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ اردو مترجم، معاون اردو مترجم امتخانات کے کامیاب امیدواروں کو تقرری نامہ سے نوازا گیا۔اس موقع پرنائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سمیت حکومت کے وزراء بھی موجود تھے۔Bihar CM Nitish Kumar Handover Appointment Letters To Urdu Translator

کامیاب امیدوار کرن کماری نے کہا کہ اس وقت کا شدت سے انتظار تھا، آج ایک خواب پورا ہوتا ہوا محسوس ہو رہا ہے. اس کے لئے ہم لوگ محترم وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے

بکسر سے آئے امین اللہ نے کہا کہ آج کے بعد سے ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے. تقرر نامہ ہاتھ میں آتے ہی سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کیا. اس کامیابی کے لیے میں نے کڑی محنت کی تھی. ہماری کوشش ہوگی کہ اپنے فرض کے تئیں غفلت نہ برتتے ہوئے اردو کے فروغ میں جہاں تک ہو سکے خدمت کروں گا.

تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے
تقرر نامہ ملتے ہی اردو مترجمین امیدواروں کے چہرے کھل اٹھے
دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے یحییٰ فہیم نے کہا کہ کچھ تاخیر سے ہی سہی مگر آج تقرر نامہ مل گیا، تقرر نامہ ملنے سے بے انتہا خوش ہوں، ہماری جہاں تقرری ہوئی ہے وہاں اردو کے حق میں ماحول سازی کرنے کی پوری کوشش کروں گا. لوگوں سے درخواست کروں کہ وہ اپنے مسائل اردو میں لکھ کر لائیں تاکہ اس سے اردو میں لکھنے پڑھنے کا ایک ماحول بنے.

Patna Students Receive Offer Letters ووکیشنل کورسز مکمل کرنے والے 44 طلبا کو آفر لیٹر ملا

بیتیا سے آئی گلشن آرا نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار تقرر نامہ آج ہمیں مل گیا، آج کا دن ہمارے لیے خاص ہے، دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے نورالسلام ندوی نے کہا کہ آج کا دن تمام کامیاب امیدواروں کے لیے بے حد خاص ہے، آج سے ہم اردو زبان کی خدمت میں تن و من سے لگ جائیں گے. چیف سکریٹری عامر سبحانی نے ہمیں اپنے فرائض منصبی کی طرف بھی توجہ دلائی ہے جسے ادا کرنے کی کوشش کروں گا. Bihar CM Nitish Kumar Handover Appointment Letters To Urdu Translator

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.