ETV Bharat / sports

ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں دوبارہ کبھی نہیں دکھیں گے: وراٹ کوہلی - VIRAT KOHLI ON RETIREMENT

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 2:02 PM IST

Updated : May 16, 2024, 4:00 PM IST

Virat Kohli Reaction On Cricketing Career ہندوستان کے اسٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 'میرا کرکٹنگ کریئر ختم ہونے کے بعد آپ مجھے دوبارہ کھیل کی دنیا میں نہیں دیکھیں گے۔'

وراٹ کوہلی نے کہا ریتائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں دوبارہ کبھی نہیں دیکھیں گے
وراٹ کوہلی نے کہا ریتائرمنٹ کے بعد کرکٹ میں دوبارہ کبھی نہیں دیکھیں گے ((IANS PHOTOS))

بنگلورو: رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وراٹ کوہلی کی ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وراٹ کوہلی نے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ کہا جسے سوشل میڈیا پر کافی شیئر کیا جا رہا ہے اور مداح اسے جذباتی بھی قرار دے رہے ہیں۔

دراصل اس ویڈیو میں وراٹ کوہلی کہہ رہے ہیں کہ ایک بار جب میرا کرکٹ کا کھیل ختم ہو جائے گا تو آپ مجھے اس میں دوبارہ کبھی نہیں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے کیریئر کو کسی نامکمل کاروبار کے ساتھ ختم نہیں کرنا چاہتا اور بعد میں پچھتانا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ ایک بار جب میں کرکٹ سے فارغ ہو جاؤں گا۔ آپ مجھے دیکھ نہیں پائیں گے۔ اس لیے جب تک میں کھیلتا رہوں گا، میں اپنا سب کچھ دینا چاہوں گا۔ میری اس کوشش نے مجھے کرکٹ کی دنیا میں باقی رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل میں وراٹ کوہلی کے نام کئی نئے ریکارڈز درج

اس کے بعد مداحوں نے اس ویڈیو پر کافی ردعمل کا اظہار کیا اور جذباتی باتیں بھی کہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن جب انہوں نے آخری لائن کہی تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

Last Updated :May 16, 2024, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.