ETV Bharat / bharat

کپل سبل نے امت شاہ پر طنز کیا، کہا- انہیں قانون کی جانکاری نہیں ہے - SIBAL ATTACKS AMIT SHAH

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 2:32 PM IST

سینئر وکیل کپل سبل نے آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے کیجریوال کی عبوری ضمانت پر انتہائی قابل اعتراض بیان دیا ہے۔ اس کا مطلب امت شاہ کو قانون کے بارے میں ذرا بھی معلومات نہیں ہے۔

امت شاہ کو قانون کی جانکاری نہیں
کپل سبل کا امت شاہ پر طنز (Etv Bharat)

نئی دہلی: سینئر وکیل اور کانگریس لیڈر کپل سبل نے کیجریوال کی عبوری ضمانت سے متعلق وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر اعتراض جتایا ہے۔ کپل سبل نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امت شاہ کو قانون کی مناسب جانکاری نہیں ہے۔

کپل سبل نے کہا، 'امت شاہ نے آج ایک بیان دیا ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک انتہائی قابل اعتراض بیان ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ارادوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے (امت شاہ) کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ کیجریوال کو عبوری ضمانت مل گئی ہے۔ یہ عدلیہ کی طرف سے خصوصی سلوک ہے۔ یہ خاص طور پر ان کے لیے کیا گیا ہے۔

سبل نے کہا، 'اس کا مطلب ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ کے جج کے ارادوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امت شاہ نے بہت چالاکی سے لوگوں کو ڈھال بنا کر اپنے دل کی بات کہہ ڈالی اور کہا کی لوگ کہتے ہیں۔ ان کو اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہئے۔ لوگوں کے اوپر ایسی تہمت نہ لگائیں۔ لوگوں کے اوپر الزام لگاکر خود پردے کے پیچھے نہ چھپ جائیں۔ یہ ایک ایسا قابل اعتراض بیان ہے جو میرے خیال میں وزیر داخلہ کو نہیں دینا چاہیے۔

سینئر وکیل کپل سبل نے مزید کہا، 'وزیر داخلہ کو شاید قانون کی دفعات کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ کسی پر جرم ثابت ہو جائے، کسی کو سزا ہو، عدالت سے سزا پر اسٹے مل جائے تو وہ بھی کاغذات نامزدگی داخل کر سکتا ہے۔ الیکشن بھی لڑ سکتا ہے۔ اگر کسی کے خلاف چارج شیٹ دائر ہوتی ہے تو وہ انتخابی مہم چلا سکتا ہے اور نامزدگی بھی داخل کر سکتا ہے۔ الیکشن بھی جیت سکتا ہے۔

برج بھوشن کی مثال دیتے ہوئے سبل نے طنز کیا، 'برج بھوشن پر چارج شیٹ ہے، تو وہ اپنے بیٹے کو کیسے ترقی دے رہے ہیں۔ جس پر چارج شیٹ ہو وہ انتخابی مہم چلا کر منتخب ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی جس کے خلاف صرف الزامات ہیں وہ مہم نہیں چلا سکتا۔ یہ ایک عجیب بیان ہے۔ جبکہ ان کے جن لوگوں پر چارج شیٹ ہے وہ انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔ یہی نہیں جن کے خلاف بیان دیا وہ وزیر بن سکتے ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں وزیر داخلہ قانون کے معاملات کو زیادہ نہیں سمجھتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.