ETV Bharat / sports

Womens Asian Champions Trophy Hockey ہندوستانی ہاکی ٹیم جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 کے لیے تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 7:04 PM IST

ہندوستانی ہاکی ٹیم جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 کے لیے تیار
ہندوستانی ہاکی ٹیم جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی رانچی 2023 کے لیے تیار

جھارکھنڈ ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 جمعہ کو مارانگ گومکے جے پال سنگھ آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم، رانچی میں شروع ہوگی۔ان مقابلوں میں ہندوستان ، چین، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو راؤنڈ رابن مرحلے میں پانچ میچز کھیلنے ہوں گے پھر چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

رانچی:کانسے کا تمغہ جیتنے والی جاپان اور 19ویں ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ جیتنے والی ٹیم چین اس ٹورنامنٹ میں یقیناً توجہ مبذول کرائےگی جبکہ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم بھی ٹائٹل کی مضبوط دعویدار ہے۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان سویتا نے کہاکہ اس طرح کے ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔ ہم ان میچوں کے منتظر ہیں کیونکہ یہ ایشیا کی کچھ خطرناک ٹیموں کے خلاف ہماری صلاحیت کو جانچنے میں ہماری مدد کریں گے۔ یقیناً ہم یہاں ہر میچ جیت کر اچھا کرنا چاہتے ہیں۔ پیرس 2024 کے اولمپک کوالیفائر میچز بھی رانچی میں ہوں گے اور اس سے پہلے یہ ٹورنامنٹ ہندوستان کے لیے اہم ہے، یہ رانچی میں ہی ہوگا۔

کپتان کے خیال کی حمایت کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جینیک شوپمین نے کہاکہ اولمپکس کوالیفائر کے لیے ان میچوں میں کھیلنا ایک بڑا موقع ہے۔ہمیں دوسری ٹیموں کا مطالعہ کرنے اور یہ جاننے کی اجازت دیتا ہے کہ کھلاڑی اپنے تفویض کردہ رول کو کیسے انجام دیتے ہیں۔ ہماری حالیہ پرفارمنس سے ہم کافی پرامید ہیں اور میں اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے لیے پرجوش اور بے تاب ہوں۔

ہندوستان کا پہلا میچ تھائی لینڈ کے ساتھ 27 اکتوبر 2023 کو ہوگا۔ اس کے بعد ان کا مقابلہ 28 اکتوبر کو ملائیشیا سے ہوگا۔ اس کے بعد وہ اپنے تیسرے میچ میں 30 اکتوبر کو چین سے ٹکرائے گا اور پھر 31 اکتوبر 2023 کو چین سے مقابلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Para Games 2023 میرٹھ کی زینب خاتون نے پیرا ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان جاپان کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ ٹیم کا آخری پول میچ 2 نومبر کو کوریا کے ساتھ ہوگا۔اس کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کے مقابلے ہوں گے۔یہ میچز سونی اسپورٹس ٹین 5 ایس ڈی اور ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ سونی ایل آئی وی پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.