ETV Bharat / state

Asian Para Games 2023 میرٹھ کی زینب خاتون نے پیرا ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 8:59 AM IST

میرٹھ کے ایک مزدور کی بیٹی زینب خاتون نے چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ چوتھے ایشین پیرا گیمز 2023 میں ملک کا نام روشن کیا۔ زینب نے بدھ کو پیرا پاور لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ Zainab Khatoon of Meerut up Wins Silver 2023

Etv Bharat
Etv Bharat

میرٹھ: ضلع کے ناگلہ ساہو کے رہنے والے ایک مزدور کی بیٹی زینب خاتون نے پیرا ایشین گیمز میں حصہ لیتے ہوئے پاور لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ پیرا ایشین گیمز 22 اکتوبر سے چین کے شہر ہانگزو میں شروع ہو رہے ہیں۔ ان گیمز میں بھارت سے 303 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں سے 191 مرد کھلاڑی ہیں جب کہ 112 خواتین کھلاڑی ہیں۔

زینب نے پاور لفٹنگ میں 61 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ میرٹھ کے ریجنل اسپورٹس آفیسر یوگیندر پال سنگھ نے کہا کہ آج کا دن ضلع کے لیے بہت فخر کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے دیکھا جا رہا ہے کہ کھلاڑی مسلسل اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں۔ ساتھ ہی گھر والوں نے بھی ان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ زینب اس سے قبل میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسٹیڈیم میں ٹریننگ لے چکی ہیں۔ اب بھی جب وقت ملتا وہ اپنی معذوری کو نظر انداز کرتے ہوئے یہاں پسینہ بہاتی تھیں۔ ای ٹی وی بھارت نے زینب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی زینب تین بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے چکی ہیں اور تین قومی تربیتی کیمپوں کا حصہ بھی رہ چکی ہے۔ زینب نے 2022 فزا ورلڈ کپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

کیلاش پرکاش اسٹیڈیم کے کوچ جے پی یادو نے بتایا کہ اس وقت زینب دہلی کے چھتر پور میں کوچ تنویر لوگانی کی رہنمائی میں ٹریننگ لے رہی تھیں۔ کھیلوں میں زینب کا اب تک کا سفر بہت مشکل رہا ہے۔ زینب جب صرف چار پانچ سال کی تھیں تو طبی لاپرواہی کی وجہ سے اس کی دونوں ٹانگیں معذور ہو گئیں۔ زینب نے کھیلوں میں دلچسپی لی اور پرفل تیاگی کی رہنمائی میں کیلاش پرکاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں تربیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں: Asian Para Games ہندوستان نے آج پانچ طلائی سمیت 19 تمغے جیتے

اس سے پہلے ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زینب نے بتایا تھا کہ ان پر مزید ذمہ داریاں ہیں۔ باپ مزدوری کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً تین سال قبل انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بھی کچھ مختلف کرکے اپنے خاندان کا نام روشن کریں گی۔ اس کے بعد زینب کیلاش پرکاش اسٹیڈیم چلی گئیں اور پھر اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں وہ مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہیں۔ زینب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کی پانچ بہن بھائی ہیں اور وہ گھر میں سب سے بڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.