ETV Bharat / sports

2022 US Open یو ایس اوپن میں بڑا اُلٹ پھیر، دفاعی چیمپئن راڈوکانو کی پہلے راؤنڈ میں شکست

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 3:07 PM IST

US Open 2022 : Emma Raducanu, Naomi Osaka knocked out
دفاعی چیمپئن راڈوکانو کی پہلے راؤنڈ میں شکست

کارنیٹ نے منگل کو راڈوکانو کو 6-3، 6-3 میں ہراکر دوسرے راونڈ میں قدم رکھا جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا سے ہوگا۔ US Open 2022: Emma Raducanu, Naomi Osaka knocked out

نیویارک: یو ایس اوپن 2021 کی چیمپئن اور برطانیہ کی 11ویں سیڈ ایما راڈوکانو بڑے الٹ پھیر شکار ہوگئیں اور فرانس کی ایلیزے کارنیٹ سے پہلے راونڈ میں ہار کر یو ایس اوپن 2022 سے باہر ہوگئی ہیں۔ کارنیٹ نے منگل کے روز راڈوکانو کو 6-3، 6-3 میں ہراکر دوسرے راونڈ میں قدم رکھا جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا سے ہوگا۔ دوسری جانب امریکہ کی ڈینیئل کولنز نے دو مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ناؤمی اوساکا کو پہلے راؤنڈ میں شکست دے کر باہر کیا۔ US Open 2022: Emma Raducanu, Naomi Osaka knocked out

کولنز نے سابق نمبر ایک اوساکا کو 7-6(5)، 6-3 سے شکست دی۔ کولنز کی اوساکا کے خلاف یہ پہلی جیت ہے، اس سے قبل تین بارانہیں شکست کا سامنا کرناپڑاہے۔ کولنز کا اب اگلے راؤنڈ میں کوالیفائر اسپین کی کرسٹینا بکسا سے مقابلہ ہوگا۔

انہوں نے جیت کے بعد کہا، "جب آپ کسی سے تین بار ہارتے ہیں، تو آپ کو اس بارے میں کافی معلومات حاصل ہوجاتی ہیں کہ آپ کیا بہتر کر سکتے ہیں۔ ناؤمی جس طرح کی کھلاڑی ہیں، انہوں نے بیشک مجھے پچھلی بار شکست دی تھی۔" مجھے بس اس سے سیکھنا تھا۔ اور اپنے کھیل میں تبدیلیاں لانی تھیں۔"

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.