ETV Bharat / sports

Sania Mirza Injury ثانیہ مرزا انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر

author img

By

Published : Aug 23, 2022, 1:35 PM IST

ثانیہ مرزا انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر
ثانیہ مرزا انجری کے باعث یو ایس اوپن سے باہر

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 29 اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں ہیں۔ وہ انجری کے باعث آئندہ یو ایس اوپن سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ Sania Mirza Injury

نیویارک: بھارت کی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا کہنی کی چوٹ کی وجہ سے سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ یو ایس اوپن 2022 سے باہر ہوگئیں۔ ثانیہ نے انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک بری خبر ہے، دو ہفتے قبل کناڈا میں کھیلتے ہوئے مجھے کہنی میں چوٹ آئی تھی۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ چوٹ کتنی سنگین ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ روز سامنے آنے والی جانچ رپورٹ کے مطابق میری ایک رگ (پٹھوں اور ہڈی کو جوڑنے والا گوشت-ریشہ) پھٹ گئی ہے۔" Sania Mirza withdraws from US open 2022

یہ بھی پڑھیں: Sania Mirza to Retire After 2022: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی رٹائرمنٹ کا اشارہ دیا

ثانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ یو ایس اوپن 2022 ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا اور اس کے بعد وہ ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی، لیکن اس چوٹ کے بعد ان کا 'ریٹائرمنٹ پلان' تبدیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "میں کچھ ہفتوں کے لیے کورٹ سے باہر رہوں گی اور میں نے یو ایس اوپن سے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ مثالی نہیں ہے اور یہ بہت غلط وقت پر ہوا ہے۔ اس نے میرے ریٹائرمنٹ کے منصوبے کو بھی بدل دیا ہے، لیکن میں آپ سب کو مطلع کرتی رہوں گی۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.