ETV Bharat / crime

Case Registered for Circumcision of a Child: گود لے کر بچے کی ختنہ کرانے پر مقدمہ درج

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 10:19 AM IST

بہار کے اورنگ آباد کے رفیع گنج گاؤں کی رہنے والی انشو نامی ایک خاتون ایک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔ جس کا ایک 9 سالہ بچہ تھا۔ والد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔ خاتون کی دوست اس بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ اس سال اپریل میں لوہامنڈی میں کام کرنے والے عمر نے ساتھی سونی کے شوہر متھلیش سے بات کی اور بچے کو اڈاپٹ (گود) لےکر کے اس کی پرورش شروع کر دی۔ Police have Registered a Case for Adoption and Circumcision of a Child

گود لے کر بچے کا ختنہ کرانے پر پولیس نے درج کیا کیس
گود لے کر بچے کا ختنہ کرانے پر پولیس نے درج کیا کیس


غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں ایک شخص نے بچہ گود لیا اور اس کو مسلم نام دے کر اس کی ختنہ کرائی۔ اس کی خبر لگتے ہی دشمن عناصر نے اس معاملہ کو طول دے دیا۔ پولیس بھی ایسے ہی موقع کی تلاش میں ہی رہتی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ چار دیگر تاحال مفرور ہیں۔ Police have Registered a Case for Adoption and Circumcision of a Child

15530260
15530260

بتا دیں کہ عمر محمد نے ایک یتیم بچے کو گود لے رکھا تھا۔ جو بلند شہر ضلع کے اگوٹہ علاقے کے لوہرا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ جسے غازی آباد ضلع کے کوی نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ Police register case for adoption۔ اس یتیم بچے کا جو باضابط طور پر محمد عمر کے گھر کا بچہ بن گیا تھا اسی لیے اس کا ختنہ کرایا گیا۔ لیکن یہ پولیس کو ناگوار گزرا۔ لوہامنڈی چوکی کے انچارج یشپال سنگھ کی شکایت پر پانچ لوگوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ان ملزمان میں اورنگ آباد (بہار) ضلع کے رفیع گنج کے کپور بیگھا گاؤں کے رہنے والے کنی دیوی عرف سونی، اس کے شوہر متھلیش یادو، اگوٹا (بلندشہر) کے لوہرا گاؤں کے رہنے والے ذوالفقار، عمر محمد اور اس کی بیوی ببلی ہیں۔ اس میں عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی چار کی تلاش جاری ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بہار کے اورنگ آباد کے رفیع گنج گاؤں کی رہنے والی انشو نامی ایک خاتون ایک حادثے میں ہلاک ہو گئی۔ جس کا ایک 9 سالہ بچہ تھا۔ والد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔ خاتون کی دوست اس بچے کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ اس سال اپریل میں لوہامنڈی میں کام کرنے والے عمر نے ساتھی سونی کے شوہر متھلیش سے بات کی اور بچے کو اڈاپٹ (گود) لےکر کے اس کی پرورش شروع کر دی۔
متھیلیش اورسونی نے کہا کہ ذوالفقار نے بچے کو نوٹری کر کے گود لیا تھا، جب کہ بچے کو سینٹرل اڈاپشن ریسورس اتھارٹی (CARA) کی ویب سائٹ پر درخواست دے کر ہی گود لیا جا سکتا ہے۔ اسی کو بنیاد بنا کر کیس درج کیا گیا ہے۔ فطری بات ہے جب عمر نے بچہ کو گود لیا تو اس کا ختنہ بھی کروائے گا اور نماز اور روزہ بھی کروائے گا۔ لیکن 8 جون کو ٹوئٹر پر ویڈیو کے ساتھ شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور بچے کو واپس لے لیا گیا۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (CWC) نے بچے کو چلڈرن ہوم بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:


پولیس کے مطابق بچہ سونی کو ماں اور متھلیش کو باپ کہتا ہے کیونکہ اس نے چھوٹی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا۔ بازیابی کے بعد بچے نے بتایا کہ والد نے مجھے ایک مسلمان شخص کے ہاتھ بیچ دیا تھا۔ عمر سمیت ان پانچوں پر پہلے ہی غلط گود لینے اور مذہب تبدیل کرنے کا الزام تھا۔ بچے کے بیان کے بعد انسانی اسمگلنگ کا ملزم بھی بنایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.