ETV Bharat / sports

اگر بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوا تو آئی پی ایل کا فاتح کون ہوگا؟ - IPL final 2024

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 26, 2024, 10:31 AM IST

Updated : May 26, 2024, 5:14 PM IST

آئی پی ایل 2024 کا فائنل میچ میں اگر بارش خلل ڈالتی ہے تو میچ کو ریزرو ڈے میں کھیلا جائے گا، لیکن اگر اس دن بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا تو پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل 2024 کا فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

Chennai
چنئی کا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (IANS)

چنئی: آئی پی ایل 2024 کا فائنل میچ آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ یہ میچ آج شام 7:30 بجے سے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے اب شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس لیے فائنل میچ میں بھی ایک دلچسپ میچ متوقع ہے۔

کولکتہ نے کوالیفائر-1 میں حیدرآباد کو شکست دے کر فائنل کا براہ راست ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ جبکہ حیدرآباد نے کوالیفائر 2 میں راجستھان کو شکست دے فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ فائنل میچ سے پہلے چنئی میں آج موسم کیسا رہے گا۔؟

چنئی میں سنیچر کی شام شدید بارش ہوئی جس کی وجہ سے کے کے آر کا پریکٹس سیشن بھی مکمل نہیں ہو سکا۔ اس کے بعد سے شائقین کی ٹینشن بڑھ گئی ہے کہ بارش آج کھیلے جانے والے فائنل میں خلل ڈالے گی یا نہیں۔

یہاں ہفتہ کو بغیر کسی پیشین گوئی کے بارش ہوئی۔ تاہم محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج کی بارش فائنل میچ کو خراب نہیں کرے گی۔

شام کو ابر آلود رہے گا۔ شام 7:30 بجے میچ شروع ہونے کے وقت درجہ حرارت 23-26 ڈگری سیلسیس ہوگا۔ بارش کا صرف 3فیصد امکان ہے۔ تاہم اگر اوس پڑتی ہے تو دوسری اننگز میں بولنگ کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بارش کی صورت میں آئی پی ایل کا فاتح کون ہوگا؟

دراصل، چنئی میں آج بارش کا امکان صرف 3فیصد ہے۔ لیکن ہفتہ کو ہونے والی غیر متوقع بارش نے شائقین کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ آج کلکتہ نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان ٹائٹل میچ میں بارش کی صورت میں کیا ہوگا؟ آپ کو بتا دیں کہ منتظمین نے فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھا ہے۔

ایسے میں اگر آج بارش کی وجہ سے کھیل خراب ہوتا ہے تو پیر کو ریزرو ڈے پر میچ کھیلا جائے گا اور اگر ریزرو ڈے پر بھی بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہوسکا تو پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی پی ایل 2024 کا خطابی جنگ، کولکاتا اور حیدرآباد ہوں گے آمنے سامنے

Last Updated : May 26, 2024, 5:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.