کرناٹک میں بیچ سڑک پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی - karnataka gang war

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 11:47 AM IST

thumbnail
کرناٹک میں بیچ سڑک پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی (ای ٹی وی بھارت)

اُڈپی: کرناٹک کے اُڈپی شہر میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان گینگ وار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ یہ واقعہ 18 مئی کی آدھی رات کو پیش آیا۔ دونوں گروہوں کو سڑک کے بیچوں بیچ ایک دوسرے کی کاروں سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گینگ اپنی گاڑیاں بے ترتیبی سے چلاتے اور ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس پورے واقعہ کو مبینہ طور پر ایک مقامی باشندے نے اپنے کیمرے میں قید کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور پولیس سے کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ اس سلسلے میں اُڈپی نگر پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ جس میں ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر کار میں تلور رکھنے اور اُڈپی میں چوری کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں عاشق اور رقیب نامی دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے دو سوئفٹ کاریں، دو بائک، ایک تلور اور ایک خنجر قبضے میں لیا ہے۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.