ETV Bharat / state

TB Patients Adopted in Noida: نوئیڈا میں ٹی بی کے 509 مریضوں کو این ای اے نے گود لیا

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 9:14 PM IST

اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ڈی ایم کومل پنوار نے تپ دق کے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ غذائیت سے بھرپور غذا لیں اور علاج مکمل ہونے تک دوا کو درمیان میں نہ چھوڑیں۔TB Patients Adopted in Noida

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں نوئیڈا انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن Noida Entrepreneurs Association نے 509 ٹی بی کے مریضوں کو گود لیا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایس ڈی ایم کومل پنوار نے تپ دق کے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ غذائیت سے بھرپور غذا لیں اور علاج مکمل ہونے تک دوا کو درمیان میں نہ چھوڑیں۔

ایس ڈی ایم نے کہا کہ سال 2025 تک ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کے وزیر اعظم کے عزم کو پورا کرنا ہوگا۔ اس سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف تنظیموں اور افراد نے تپ دق کے مریضوں کو گود لیا ہے۔ ان کی جانب سے غذائیت کا سامان مسلسل تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔ قوت مدافعت میں اضافے سے بیماری کو جلد ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ TB Patients Adopted in Noida

509 TB patients Adopted by Noida Entrepreneurs Association
نوئیڈا میں ٹی بی کے 509 مریضوں کو این ای اے نے گود لیا

انہوں نے خاص طور پر تپ دق کے مریضوں سے اپیل کی کہ وہ دوا کا مسلسل استعمال کریں۔ دوا اور غذائیت دونوں ٹی بی سے جلد نجات دلانے میں مددگار ہیں۔
تپ دق کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر شریش جین نے نوئیڈا انٹرپرینیورز ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے تعاون کی توقع کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر جین نے کہا کہ تپ دق کے مریضوں کو اس بیماری سے جلد چھٹکارا پانے کے لیے ہائی پروٹین والی خوراک کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے تمام ٹی بی کے مریضوں کو ہائی پروٹین والی خوراک کا استعمال کرتے رہنا چاہیے۔ TB Patients Adopted in Noida

509 TB patients Adopted by Noida Entrepreneurs Association
نوئیڈا میں ٹی بی کے 509 مریضوں کو این ای اے نے گود لیا

واضح رہے کہ ضلع گوتم بدھ نگر میں تپ دق کے 1669 مریض ہیں۔ انہیں مختلف تنظیمیں اور افراد گود لے رہے ہیں اور ان کی پرورش اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن نے مارچ 2022 میں تپ دق کے 509 مریضوں کو گود لیا۔ ایسوسی ایشن کے کئی عہدیداران ان مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے تپ دق کے 60 مریضوں میں غذائی مواد بھی تقسیم کیں۔ TB Patients Adopted in Noida

509 TB patients Adopted by Noida Entrepreneurs Association
نوئیڈا میں ٹی بی کے 509 مریضوں کو این ای اے نے گود لیا

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.