ETV Bharat / entertainment

بھارتی فلمساز پائل کپاڑیہ نے کانز فلم فیسٹیول میں نئی تاریخ رقم کی - Cannes Film Festival 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 8:38 AM IST

Updated : May 26, 2024, 9:38 AM IST

کانز فلم فیسٹیول 2024 میں بھارتی فلمساز پائل کپاڑیہ کو ڈرامہ 'آل وی امیجن ایز لائٹ' کے لیے کانز گرانڈ پکس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سے قبل وہ کانز میں اپنی دستاویزی فلم 'اے نائٹ آف نوئنگ نتھنگ' کے لیے گولڈن آئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

Cannes Film Festival 2024
کانز فلم فیسٹیول 2024 (Getty Image)

کانز (فرانس): فلمساز پائل کپاڑیہ نے کانز فلم فیسٹیول 2024 میں اپنے ڈرامے 'آل وی امیجین ایز لائٹ' کے لیے گرانڈ پکس ایوارڈ جیتا ہے۔ پائل کپاڑیہ کی ہدایت کاری کی پہلی فلم نے تین دہائیوں میں پہلی بھارتی فلم کے طور پر کانز میں جگہ بنائی۔ غور طلب ہے کہ فیسٹیول کے مرکزی مقابلے میں حصہ لینے والی یہ کسی بھارتی خاتون ہدایت کار کی پہلی فلم تھی۔

کانز فلم فیسٹیول نے 25 مئی کو آدھی رات کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ 'پائل کپاڑیہ کے فیچر 'آل وی امیجن ایز لائٹ' کو لے گرانڈ پکس ایوارڈ کا اعزاز دیا جائے گا۔ جیوری پرائز پائل کپاڑیہ کے 'آل وی امیجن ایز لائٹ' کو جاتا ہے۔ اس فلم کی تشہیر پر آٹھ منٹ تک کھڑے ہو کر سبھی نے داد بھی دی تھی۔

'آل وی امیجن ایز لائٹ' پربھا، ایک نرس کی کہانی ہے، جس کی زندگی اس وقت بدل جاتی ہے جب اسے اپنے اجنبی شوہر کی طرف سے ایک پراسرار تحفہ ملتا ہے۔ وہ دونوں اپنی روم میٹ انو کے ساتھ سیر کے لیے نکلتے ہیں، جہاں پراسرار جنگل ان کے خوابوں کا گھر لگتا ہے۔ 'آل وی امیجن ایز لائٹ' ایک ہند-فرانسیسی تعاون ہے، جسے فرانس کے پیٹیٹ کیوس اور انڈیا کی چاک اینڈ چیز فلمز نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

'آل وی امیجن ایز لائٹ' پائل کپاڑیہ کی پہلی فیچر فلم ہے۔ اس سے قبل وہ کانز میں اپنی دستاویزی فلم 'اے نائٹ آف نوئنگ نتھنگ' کے لیے گولڈن آئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول 14 مئی کو شروع ہوا۔ گریٹا گیروگ اس سال جیوری کی صدر تھیں۔ دیگر اراکین میں للی گلیڈ اسٹون، کورے-ایڈا ہیروکازو، ایوا گرین، ایبرو سیلان، جوآن انتونیو بیونا، نادین لباکی اور عمر سائی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 26, 2024, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.