ETV Bharat / city

Pulse Polio Immunization 2022: جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز

author img

By

Published : Feb 27, 2022, 4:16 PM IST

Updated : Feb 27, 2022, 7:24 PM IST

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز
جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز

بھارت میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے آج 'پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے' کا آغاز کیا گیا۔ اس کے تحت جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ بھارت میں ہر سال پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ملک گیر پلس پولیو مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے کے تحت آج جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ یوٹی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ ڈوڈہ ضلع کے ترقیاتی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ کی ہمراہ ایسو سی ایٹ ہسپتال میڈیکل کالج کے او پی ڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے سہ روزہ پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا۔

ڈوڈہ ویڈیو

افتتاحی تقریب میں موجود دیگر افسران میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اے ایچ جی ایم سی ڈوڈہ سمیت محکمہ صحت کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ بھی موجود رہے۔

اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔

ضلع میں گھر گھر جا کر اس ویکسین کے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ اس پروگرام کے تحت کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہ جائے۔

بارہمولہ:

شمالی کشمیر کے ضلع بارامولہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونيار میں تین روزہ پلس پولیس مہم پولیو ڈے کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈپٹی سی ایم او بارامولہ اور بلاک میڈیکل افسر بونيار نے کیا۔

بارہ مولہ ویڈیو


اس مہم کا آغاز پرائمری ہیلتھ سینٹر بونيار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ نے ایک بچے کو پولیو ڈراپ پلا کر کیا۔ بانيار میں پلس پولیو کے لئے 60 بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور 10300 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو خراک پلانے کا ہدف ہے۔ محکمہ صحت کے علاوہ آنگن واڑی آشا ورکرز و دیگر متعلقہ محکموں کے عملے کی خدمات بھی اس مہم کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔


ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر بشیر چال کو نے کہا یہ پوری وادی کشمیر میں منایا جا رہا ہے یہ تین دن کا پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا پولیو بوتھ پر پہلے دن ایکٹیویٹی ہوتی ہے اور پھر دوسرے دین گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی دوا پلائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہی کوشش رہتی ہے کہ پانچ سال تک کے ہر ایک بچے کو پولیو کی قطرے دی جائے۔

واضح رہے کہ یہ مہم تین روز تک ہر برس چلائی جاتی ہے اور اس دوران کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔

پلوامہ:

ضلع پلوامہ میں بھی آج پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک دی گئی۔

پلوامہ ویڈیو

اس مہم کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کیا۔ اس مہم کے دوران انہوں نے نوزائیدہ بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلا کر اس مہم کا آغاز کیا۔

ضلع میں کل 468 بوتھ قائم کیے گئے۔ جہاں پر ان بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے۔


اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیرالحق چودھری نے کہا کہ ضلع بھر میں 0 سے 5 سال کی عمر کے 89228 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں سہ روزہ پلس پولیو مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے غرض سے 468 بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں ہر بوتھ پر عملہ کے چار ارکان ہیں اور موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کو پولیو سے پاک رکھنے کے لیے مقررہ اہداف حاصل کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

رامبن:

ضلع رامبن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں صدر میونسپل کونسل رامبن سونیتا سومبڑیا نے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک دے کر تین روزہ مہم کا افتتاح کیا۔

رامبن ویڈیو

اس موقع پر چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر فرید احمد بٹ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر اور ڈپٹی چیف میڈیکل افسر رامبن ڈاکٹر محمد اقبال بٹ موجود تھے۔

اس مواقع پر چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 435 ویکسینیشن بوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ 0-5 سال کے درمیان 57000 سے زیادہ ہدف شدہ بچوں قطرے پلائے جا سکے۔

صدر ایم سی رامبن سونیتا سومبڑیا نے بتایا کہ بھارت کو پولیو سے پاک ملک بنا کر ہدف حاصل کرنے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی تعریف کی۔

انہوں نے ضلع میں پلس پولیو مہم کے لیے خاطر خواہ انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی سرہانہ کی۔

ترال:

وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کی طرح ترال میں بھی پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے آج اس مہم کا باضابطہ طور آغاز کیا ہے۔

اس حوالے سے ایس، ڈی ایچ ترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جہاں شبیر احمد، رینہ نے ایک بچے کو قطرہ پلا کر مہم کا آغاز کیا ہے۔

ترال ویڈیو

اس موقع پر یہاں اے ڈی سی کے علاوہ بی ایم او ترال ڈاکٹر وریندر سنگھ سمیت تمام افسران اور اہلکار موجود تھے، جبکہ علاقے میں گاؤں سطح پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے مناسب انتظامات کیے گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ علاقے میں تقریباً 23 ہزار پانچ سو بچوں کو یہ قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے 136 مراکز بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے دن توقع ہے کہ 90 فیصد ٹارگیٹ مکمل کیا جائے گا، تاہم جن بچوں نے آج قطرے نہیں لیے ان کو کل گھر گھر جا کر پلائے جائیں گے۔

گاندربل:

گاندربل کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر خورشید احمد شاہ نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل میں پلس پولیو کے قطرے پالنے کی مہم شروع کی گئی۔

گاندربل ویڈیو

انہوں نے سی ایم او گاندربل ڈاکٹر افروزہ شاہ، ڈی سی ایم او ڈاکٹر نگہت یاسمین اور ایم ایس ڈی ایچ ڈاکٹر یاسمین کانگو کی موجودگی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

اے ڈی ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع میں 0-5 سال تک کی عمر کے 48781 بچوں کو انٹینسیفائیڈ پلس پولیو امیونائزیشن Intensified plus polio immunization پروگرام کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سی ایم او نے بتایا کہ تمام میڈیکل بلاکس میں 237 پولیو بوتھس قائم کیے گئے ہیں جن میں آنگن واڑی ورکرز، آشا اور نگران عملہ سمیت مختلف محکموں کے اہلکاروں کی مناسب تعیناتی ہے۔

اے ڈی ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی 100 فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خاص طور پر دور دراز اور زیادہ خطرہ والے علاقوں میں گھر گھر سروے کرنے کو بھی کہا، تاکہ ضلع میں مہم کے تحت کوئی بچے بغیر پولیو خراک سے نہ رہ جائے۔

اس دوران اے ڈی ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کام کاج کا بھی معائنہ کیا اور وہاں مریضوں سے فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

کشتواڑ:

جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھی پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے' کا آغاز کیا گیا۔ بھارت میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے آج 'پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے' کا آغاز کیا گیا۔

کشتواڑ ویڈیو

اس کے تحت کشتواڑ کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

یوٹی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ کشتواڑ ضلع کے ترقیاتی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسر کشتواڑ ڈاکٹر رویندر منہاس کی ہمراہ بلاک میڈیکل افسران نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے سہ روزہ پلس پولیو پروگرام کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ملک گیر پلس پولیو مہم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Last Updated :Feb 27, 2022, 7:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.