ETV Bharat / city

NC Women Wing Criticizes PDP: جموں و کشمیر کے حالات کے لیے پی ڈی پی ذمہ دار

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 4:15 PM IST

جموں و کشمیر کے ہندواڑہ میں نیشنل کانفرنس کی ویمنز ونگ National Conference Women Wing کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر کے حالات کےلیے پی ڈی پی ذمہ دار
جموں و کشمیر کے حالات کےلیے پی ڈی پی ذمہ دار

نیشنل کانفرس National Conference کی جانب سے ہندواڑہ میں منعقدہ ویمنز ونگ Women Wing کے اجلاس میں ونگ کی صدر شمیمہ فرودس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ آرٹیکل 370 کی بحالی کےلیے جدوجہد کی ہے۔ پارٹی کو شیر کشمیر شیخ عبداللہ نے قائم کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ایک الگ پہچان تھی جسے ایک بڑی ریاست مانا جاتا اور اس کا ایک الگ جھنڈا بھی تھا، لیکن آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کو شناخت کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کےلیے پی ڈی پی کو ذمہ قرار دیا۔

ہندوارہ کے چوگل میں منعقدہ اجلاس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شمیمہ فردوس نے کہا کہ جموں کشمیر کے موجودہ حالات کےلیے پی ڈی پی ذمہ دار ہے۔ اس دوران پارٹی کے سینئر رہنما قیصر جمشید لون نے کہا نیشنل کانفرنس کا ایجنڈا ہمیشہ عوام کے مفاد میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bar Association Handwara Oath Ceremony: ہندواڑہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب بار ممبران کی حلف برداری تقریب

قیصر جمشید لون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مرکزی حکومت نے غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے اعلان کے بعد پارٹی کی جانب سے مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس لوگوں کے حقوق کےلیے لڑنے والی واحد پارٹی ہے اور آئندہ انتخابات میں پاٹی کی جیت یقینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.