ETV Bharat / city

Bar Association Handwara Oath Ceremony: ہندواڑہ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب بار ممبران کی حلف برداری تقریب

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 6:18 PM IST

بار ایسوسی ایشن ہندواڑہ کی جانب سے ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں نو منتخب بار ممبران کے لیے حلف براداری تقریب Bar Association Handwara Oath Ceremony کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں جسٹس (ر) بشیر احمد کرامانی Justice (R) Bashir Ahmad Kirmani اور سیشن جج ہندواڑہ تسلیم عارف مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

ہندواڑہ کے ٹاؤن ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد
ہندواڑہ کے ٹاؤن ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد

بار ایسوسی ایشن ہندواڑہ Bar Association Hindwara نے حال ہی میں منتخب ہونے والے بار ممبران کی حلف برداری Oath Ceremony کی تقریب ٹاؤن ہال ہندواڑہ میں منعقد کی۔

تقریب میں پرنسپل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج ہندوارہ جسٹس (ر) بشیر احمد کرمانی اور تسلیم عارف مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے، جبکہ سی جے ایم خورشید احمد، سول معززین، وکلاء، اور کمیٹی کے صدر حاجی غلام رسول بانڈے ۔ ٹریڈریس فیڈریشن کے صدر اعجاز صوفی کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی۔

ہندواڑہ کے ٹاؤن ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد

اس موقع پر سینیئر وکلاء نے بار ایسوسی ایشن ہندواڑہ کے نئے ممبران کو حلف دلایا۔ ممبران نے اپنے فرائض ایمانداری، لگن اور دیانتداری سے سرانجام دنے کا عہد لیا۔

اس موقع پر مقررین نے منتخب اراکین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے اور عوام اور وکلاء کی توقعات پر پورا کھرا اتریں گے۔

مزید پڑھیں:Bar Elections In Dooru:ڈورو بار ایسوسی ایشن کا انتخابات

اس موقع پر جسٹس کرمانی نے اپنے خطاب میں ہندوارہ بار ایسوسی ایشن کی کئی مثالیں پیش کی ا انہوں نے نئے منتخب ممبران کو مبارکباد دی اور انہیں اپنی زمہ دریاں بخوبی انجام دینے کی تلقین کی۔

دریں اثنا سیشن جج تسلیم عارف نے اپنے خطاب میں کہا وکلا کی جو بھی جائز مانگے ہے انہیں پورا کیا جائے گا اور کہا کہ کورٹ کمپلکس پر چل رہا ہےکام جلد ازجلد پائے تکمیل تک پہنچائے جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.