ETV Bharat / city

TRF Militant Arrested in North Kashmir: بانڈی پورہ کے حاجن سے ایک ٹی آر ایف کا عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 10:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی کی پولیس نے حاجن علاقے سے ٹی آر ایف سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار TRF Militant Arrested from Hajin کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ کے حاجن سے ایک ٹی آر ایف کا عسکریت پسند گرفتار
TRF Militant Arrested in North Kashmir

بانڈی پورہ پولیس نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے ایک ہائبرڈ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Police Claims to Arrested a Hybrid Militant from Hajin ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی موجودگی سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

میڈیا کے نام بانڈی پورہ پولیس کے جاری بیان Statement Issued by Bandipura Police میں کہا گیا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کو چندرگیر حاجن میں ٹی آر ایف کے ایک عسکریت پسند کی نقل و حرکت کا علم ہوا۔ اس کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے 13 آر آر کے ساتھ چیک چندرگیر حاجن پر ایک ناکا قائم کیا۔

ناکے کے دوران پیدل اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ناکہ پر موجود اہلکار کو دیکھ کر چھپنے کی کوشش کر رہا تھا مگر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔

مشتبہ شخص سے 1چائنیز گرنیڈ برآمد ہوا، مزید انکشاف پر اس کے قبضے سے 1 چائنیز پستول، 1 پستول میگزین، 4 پستول راؤنڈز اور مزید 02 چینی دستی بم برآمد ہوئے۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنی شناخت شبیر احمد ڈارساکنہ چندرگیر حاجن کے نام سے ظاہر کی۔ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.