ETV Bharat / international

Security situation in Pakistan is critical: پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 1:31 PM IST

Updated : Feb 3, 2022, 4:58 PM IST

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز Islamabad-based think tank Pakistan Institute for Conflict and Security Studies کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2022 میں پرتشدد حملوں کی تعداد گزشتہ ماہ کے 28 سے کم ہو کر 24 ہو گئی، اگرچہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی شرح میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Security situation in Pakistan is critical says report of Islamabad-based think tank
Security situation in Pakistan is critical says report of Islamabad-based think tank

نئے سال کے پہلے مہینے میں پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال Security situation in Pakistan میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے کیونکہ دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں میں اضافہ Increase in casualties in terrorist attacks ہوا ہے۔ فرائیڈے ٹائمز کی رپورٹ Friday Times report کے مطابق جنوری 2022 میں پچھلے سال دسمبر کے مقابلے میں کم دہشت گردانہ حملے ہوئے لیکن اس میں ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔

اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز Islamabad-based think tank Pakistan Institute for Conflict and Security Studies کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2022 میں پرتشدد حملوں کی تعداد گزشتہ ماہ کے 28 سے کم ہو کر 24 ہو گئی، اگرچہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی شرح میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جنوری 2022 میں دہشت گردوں نے 24 حملے کیے جن میں سکیورٹی فورسز کے 22 اہلکار، 16 عام شہری اور چار دہشت گردوں سمیت 42 افراد ہلاک جب کہ 79 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 62 عام شہری اور 17 سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

پچھلے مہینے سب سے زیادہ حملے خیبر پختونخواہ (کے پی) میں ہوئے، اس کے بعد بلوچستان اور پھر فاٹا میں ہوئے۔

پی آئی سی ایس ایس نے کے پی میں 12 دہشت گرد حملے درج کئے ہیں، جن میں 15 افراد ہلاک ہوئے (9 شہری، 5 سیکیورٹی فورسز) اور سات افراد زخمی ہوئے (4 سیکیورٹی فورسز، 3 شہری)۔

دہشت گردوں نے بلوچستان میں چھ حملے کیے، جن میں 17 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر سکیورٹی فورس کے اہلکار (14 سیکیورٹی فورسز، 3 شہری) اور 32 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری (26 شہری، 6 سیکیورٹی فورسز) تھے۔

مشرقی فاٹا (کے پی کے قبائلی ضلع) میں، دو عام شہری اور دو سکیورٹی فورس کے اہلکار ہلاک ہوئے، جب کہ چار دہشت گرد حملوں میں سیکورٹی فورس کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔

پنجاب میں صرف ایک حملہ لاہور کے انارکلی بازار میں ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان سمیت تین افراد ہلاک اور 33 شہری زخمی ہوئے۔

اسلام آباد میں ایک دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ جنوری میں سندھ میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں حفاظتی دستوں کی گاڑی پر عسکریت پسندوں کا حملہ

دسمبر 2021 میں دہشت گردوں نے ملک بھر میں 28 حملے کیے، جن میں سیکیورٹی فورسز کے 13 اہلکاروں سمیت 36 افراد ہلاک جب کہ 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 10 سیکیورٹی فورسز کے تھے۔

پاکستان میں سال 2021 میں دہشت گرد حملوں میں 2020 کے مقابلے میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔

Last Updated : Feb 3, 2022, 4:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.