ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لاڈی یار ترال کے پل میں دراڑیں، ناقابل آمد ورفت، عوام نے کیا تشویش کا اظہار

آر اینڈ بی محکمے نے احتیاطی طور پر اس پل پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو روک دیا ہے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آسکے۔

Cracks in the main bridge of Lari Yar Tral are causing concern among the public Urdu News
لاڈی یار ترال میں پل ناقابل آمد ورفت، عوام میں تشویش (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 26, 2026 at 10:16 AM IST

3 Min Read
Choose ETV Bharat

لاڈی یار ترال، (شبیر بھٹ): جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں مسلسل بارشوں کے بعد ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے لاڈی یار نامی گاؤں میں موجود ایک اہم پل ناقابل آمدو رفت بن گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالانکہ آر اینڈ بی محکمے نے احتیاطی طور پر اس پل پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو روک دیا ہے تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آسکے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بتایا کہ ترال علاقے میی موجود اس اہم پل کے ذریعے اننت ناگ ضلع کے ساتھ ایک کم مسافت کا راستہ ہے۔

لاڈی یار ترال میں پل ناقابل آمد ورفت، عوام میں تشویش (ETV Bharat)
Cracks in the main bridge of Lari Yar Tral are causing concern among the public Urdu News
لاڈی یار ترال میں پل ناقابل آمد ورفت، عوام میں تشویش (ETV Bharat)

پل لائف لائن کے طور پر کام کر رہا تھا

لیکن دوسری جانب اس پل کے مرمتی کاموں میں غفلت اور کوتاہی یا عدم موجودگی کی وجہ سے ایک وسیع آبادی کو اب لمبی مسافت طے کرنا پڑے گی۔ جو کہ غریب عوام کے لیے درد سر والا معاملہ بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود یہ پل لائف لائن کے طور پر کام کر رہا تھا مگر بدقسمتی سے اب اس علاقے میں اب رابطہ سہولیات نہ ہونے سے وسیع آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Cracks in the main bridge of Lari Yar Tral are causing concern among the public Urdu News
لاڈی یار ترال میں پل ناقابل آمد ورفت، عوام میں تشویش (ETV Bharat)
Cracks in the main bridge of Lari Yar Tral are causing concern among the public Urdu News
لاڈی یار ترال میں پل ناقابل آمد ورفت، عوام میں تشویش (ETV Bharat)

ممبر اسمبلی ترال نے علاقے کا کیا دورہ

اس دوران معلوم ہوا ہے کہ ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے آج سہ پہر علاقے کا دورہ کیا اور محکمۂ تعمیرات عامہ سے جلد از جلد ایک رابطہ پل کی تعمیر کے لیے احکامات صادر کرنے کے لیے کہا ہے۔ علاقے کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاڈی یار ترال میں ایک نئے پل کو جلد از جلد تعمیر کرایا جائے۔

مزید پڑھیں:

سیوان کا "تیر بلووا" بہار کا وینس کیسے بن گیا؟ سیلاب سے لڑنے والی جنگ کی دلچسپ کہانی پڑھیں

فلیش فلڈ اور بادل پھٹنے کے بعد انتظامیہ کا بڑا فیصلہ، سنتھن کشتواڑ شاہراہ ٹریفک تک معطل

رامبن ضلع کے راج گڑھ میں بادل پھٹے، خانہ خاندان کی ستر سے زیادہ بکریاں اور بھیڑیں ہلاک

ریاسی کے ماہور علاقے میں بادل پھٹنے سے کئی مکانات تباہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں

گریز کی تلیل وادی میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، پل اور سڑکوں کو نقصان

اننت ناگ کے سرہامہ میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد مقامی آبادی میں تشویش

گھاس چرنے کے دوران مشتبہ زہریلے مادہ سے آٹھ بھیڑیں ہلاک، تحقیقات شروع