ETV Bharat / sports

ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا خواتین ٹیم کے ہاتھوں بنگلہ دیش کا وائٹ واش - Australia Win t20 series

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 4, 2024, 5:57 PM IST

Updated : Apr 4, 2024, 6:03 PM IST

ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا خواتین ٹیم کے ہاتھوں بنگلہ دیش کا وائٹ واش
ٹی 20 سیریز میں آسٹریلیا خواتین ٹیم کے ہاتھوں بنگلہ دیش کا وائٹ واش

Bangladesh Face White wash In t20 Series: آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے کپتان الیسا ہیلی کی 45 رنز کی شاندار اننگز اور تالیا میک گرا کے 43 ناٹ آؤٹ رنز اور پھر شاندار بولنگ کی بنیاد پر جمعرات کو بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی۔ٹوئنٹی میچ میں 77 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-0سے اپنے نام کرلی۔

میرپور: آسٹریلوی باؤلرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پچ پر بیٹنگ نہیں کرنے دی۔ ان کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ ٹیم کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے سب سے زیادہ 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ دلارا اختر نے 10 اور فہیمہ خاتون نے 11 رنز بنائے۔ بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 78 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 77 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ٹائلا ویلمنک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جارجیا ویرہم نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ میگن شٹ، ایلیز پیری، ایشلے گارڈنر، سوفی مولینو اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 58رنز سے شکست دے دی - Australia Beat Bangladesh

اس سے قبل آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ایلیسا ہیلی کے 29 گیندوں میں 45 رنز اور تالیا میک گرا کے 29 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 43 رنز کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ بیتھ مونی نے 10 رنز، ایشلے گارڈنر نے 16 رنز، ایلس پیری نے آٹھ رنز، جارجیا ویرہم نے چار رنز اور گریس ہیرس نے 19 رنز کا حصہ ڈالا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شریفہ خاتون اور رابعہ خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

Last Updated :Apr 4, 2024, 6:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.