ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 58رنز سے شکست دے دی - Australia Beat Bangladesh

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 2, 2024, 5:58 PM IST

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 58رنز سے شکست دے دی
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 58رنز سے شکست دے دی

Australia Women Won By 58 Runs جارجیا ویرہم کی 57 رنز کی نصف سنچری اور گریس ہیرس کی 43 رنز کی شاندار اننگز کے بعد آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے ایشلے گارڈنر اور سوفی مولینو کی مہلک بولنگ کی بنیاد پر بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 58 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

میرپور:بنگلہ دیش کی ٹیم 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 103 رنز بنا سکی اور 58 رنز سے میچ ہار گئی۔ بنگلہ دیش کی اوپننگ بلے باز دلارا اختر نے ٹیم کی جانب سے 25 گیندوں پر سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔ شورنا اختر نے 17 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاطمہ خاتون 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔

رابعہ خان 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ان کے سات بلے بازوں کے اسکور دوہرے ہندسے سے بھی کم تھے۔ ایشلے گارڈنر نے 17 رنز کے عوض تین اور سوفی مولنیو نے 10 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شٹ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور جارجیا ویرہم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی - Australia Womens Win ODI Series

آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے جارجیا ویرہم کی 30 گیندوں میں 57 رنز کی نصف سنچری اور 34 گیندوں پر گریس ہیرس کی 43 رنز کی شاندار اننگز کی بنیاد پر آٹھ وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔ ایلیس پیری نے 22 گیندوں پر 29 اور تالیا میک گرا نے 19 رنز بنائے۔ ان کے پانچ بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے فریحہ ترسنا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ناہیدہ اختر اور فہیمہ خاتون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.