ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2024, 9:19 PM IST

sopore-police-organise-police-community-partnership-group-meeting
سوپور میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد

جموں وکشمیر پولیس نے سوپور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ (PCPG) میں منشیات، جرائم سمیت کئی عوامی اہمیت کے مسائل پر گفتگو کی۔

سوپور میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد

بارہمولہ: سوپور پولیس نے پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ (PCPG) میٹنگ سوپور پولیس اسٹیشن میں ہفتہ کے روز منعقد کی۔اس میٹنگ کی صدارت ایس پی سوپور دیویا دیو نے کی وہیں اس میٹنگ میں علاقے کے معزز شہریوں بشمول مارکیٹ ایسوسی ایشنز، اوقاف باڈیز، نوجوانوں اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

لوگوں نے سوپور پولیس کی طرف سے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کی تعریف کی جو عام لوگوں کو منشیات کے استعمال، گھریلو تشدد جیسے اہم مسائل کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

میٹنگ میں لوگوں نے ٹریفک، بجلی پانی کی کمی کے مسائل بھی ایس پی سوپور کے سامنے رکھے، جس پر موصوفہ نے پیش کئے گئے مسائل کو بغور سنا اور یقین دلایا کہ پولیس ان مسائلوں کو متعلقہ محکموں کے ساتھ آٹھائے گے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سوپور نے پولیس کے تعلقات عامہ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور معاشرے سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمے کے لیے ان سے فعال تعاون کی خواہش کی، تاکہ علاقے میں پرامن اور جرائم سے پاک ماحول قائم ہو سکے۔

مزید پڑھیں: بڈگام میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد

اس موقع پر ایس ڈی پی او سوپور سرفراز بشیر ایس ایچ او تھانہ سوپور نثار احمد اور آئی سی پی پی فروٹ منڈی کے پی ایس آئی بلال رشید بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.