ETV Bharat / entertainment

کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا داخلہ - JK Debut at Cannes

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 6:10 PM IST

JK Debut at Cannes Film Festival: کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کے تاریخی ڈیبیو سے فلم سازوں کو یہاں شوٹنگ کی ترغیب دینے میں کافی مدد ملے گی۔

کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا داخلہ
کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا داخلہ (تصویر: محکمہ اطلاعات)

کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا تاریخی ڈیبیو
کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا تاریخی ڈیبیو (تصویر: محکمہ اطلاعات)

سرینگر (جموں کشمیر) : پہلی بار جموں و کشمیر کے ایک سرکاری وفد نے 77ویں کانز فلم فیسٹیول (فرانس) میں شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ اس فیسٹیول میں انٹری خطے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ کانز فلم مارکیٹ (Marché du Film) کے انڈیا پویلین میں واقع جموں و کشمیر بوتھ کا افتتاح فرانس میں ہندوستان کے سفیر جاوید اشرف اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری سنجے جاجو نے کیا۔

افتتاحی تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے معززین اور بھارتی و بین الاقوامی سنیما سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ جموں کشمیر کی انفارمیشن سیکرٹری ریحانہ بتول اور ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن جتن کشور نے اس پر وقار میلے میں خطے کی نمائندگی کی۔ ان کا مشن جموں و کشمیر کی سنیما ثقافت اور شاندار مناظر کو سنیما کے ذریعے عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا ہے، اور اس خطے کو فلم سازوں کے لیے ایک اولین منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔ کینز فلم مارکیٹ جموں و کشمیر فلم پالیسی2024 کو شروع کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو فلم سازوں کے لیے پرکشش ترغیبات بھی پیش کرے گی۔

حکومت نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں فلم پروڈکشن کو صنعت کا درجہ دیا ہے، اور یہاں شوٹنگ کے خواہشمند افراد کے لیے ’’سنگل ونڈو‘‘ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے، علاوہ ازیں نوڈل افسران ہمہ وقت، چوبیسوں گھنٹے دستیاب رہتے ہیں۔ نئی پالیسی میں اہم مالی مراعات اور خطے کی فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے مقامی ٹیلنٹ ڈائرکٹری بھی شامل ہے۔

کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا تاریخی ڈیبیو
کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا تاریخی ڈیبیو (تصویر: محکمہ اطلاعات)

جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں کے دوران فلم پروڈکشن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس خطے میں 300 سے زیادہ فلمیں اور دستاویزی فلمیں بنائی گئی۔ سنیما کی واپسی دہائیوں کے زوال کے بعد ثقافتی بحالی اور تفریحی منظر نامے میں مثبت تبدیلی کا واضح اشارہ ہے۔ کانز میں جموں و کشمیر پویلین کی موجودگی، خطے کی متنوع سنیما پیشکشوں اور دلکش مقامات کو نمایاں کریں گی - جو فلم سازوں کو یہاں شوٹنگ کے لیے راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا تاریخی ڈیبیو
کانز فلم فیسٹیول میں جموں و کشمیر کا تاریخی ڈیبیو (تصویر: محکمہ اطلاعات)

یہ بھی پڑھیں: وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.