ETV Bharat / state

ممبئی کرائم برانچ نے گھاٹ کوپر ہورڈنگ معاملے میں ملزم بھاویش بھنڈے کو گرفتار کر لیا - GHATKOPAR Hoarding

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 10:02 PM IST

فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہورڈنگ کے حساب سے اس کے لیے چھ فٹ کی گہرائی والا گڑھا ناکافی تھا۔

گھاٹ کوپر ہورڈنگ کیس میں ملزم گرفتار
گھاٹ کوپر ہورڈنگ کیس میں ملزم گرفتار (Photo Credit: ETV Bharat)

ممبئی۔ ممبئی کرائم برانچ نے گھاٹ کوپر ہورڈنگ کیس میں ملزم بھاویش بھنڈے کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسے راجستھان کے ادے پور علاقے کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ وہ گھاٹ کوپر علاقے میں ہورڈنگ حادثے کے بعد ممبئی سے فرار ہو گیا تھا۔ بھاویش بھنڈے ہورڈنگ انسٹال کرنے والی کمپنی کے مالک ہیں۔ ممبئی کے گھاٹ کوپر علاقے میں ایک بہت بڑا ہورڈنگ اس وقت گرگیا جب ممبئی طوفانی بارش ہوئی تھی۔

اس کے گرنے کی وجہ یہ بھی تھی کہ اس کے ستون کی بنیاد کمزور تھی یہ دعویٰ میونسپل افسران نے بدھ کو کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمزور بنیاد کی وجہ سے یہ گر گئی۔ چھیڈا نگر علاقے میں ایک پٹرول پمپ کے قریب نصب ہورڈنگ پیر کو طوفان اور غیر موسمی بارش کی وجہ سے گر گئی تھی۔ اس حادثے میں 16 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 75 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ہورڈنگ کے حساب سے اس کے لیے چھ فٹ کی گہرائی والا گڑھا ناکافی تھا۔

کسی نہ کسی دن ایسا واقعہ رونما ہونا ہی تھا۔ کمزور بنیاد کی وجہ سے ہورڈنگ بہرحال گر گیا۔ افسر نے کہا کہ 'وہاں نصب تین دیگر غیر قانونی ہورڈنگز کو ہٹانے میں تقریباً سات دن لگیں گے ان کا سائز 80 مربع اسکوائر 80 فٹ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.