ETV Bharat / state

PCPG meet in Budgam بڈگام میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ منعقد

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 6:51 PM IST

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس چوکی موچھوا اور پکھر پورہ میں منعقدہ کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ (PCPG) میں منشیات سمیت کئی عوامی اہمیت کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ Police public meet in budgam

a
a

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس کے اور عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے اور منشیات سے پاک بڈگام کو ممکن بنانے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس کی جانب سے پولیس چوکی موچھوا اور پولیس چوکی پکھر پورہ میں PCPG میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ پولیس چوکی موچھوا میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت ڈی او پولیس پوسٹ موچھوا ایس آئی ارشاد احمد نے کی۔ جبکہ اسی طرح کی ایک تقریب پولیس پوسٹ پکھر پورہ میں منعقد کئی گئی جس کی صدارت ڈی او پولیس پوسٹ پکھر پورہ انسپکٹر مدثر شفیع نے کی۔

دونوں تقاریب میں متعلقہ علاقوں کے معزز شہریوں، مختلف محلہ کمیٹیوں کے نمائندوں، تاجر و ٹرانسپورٹ یونینز نے شرکت کی۔ ان تقریبات کے دوران شرکاء نے اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں درپیش مسائل کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا اور ان کے جلد ازالے کے بھی اپیل کی۔ اس کے علاوہ منشیات کی بدعت اور مختلف سرکاری محکموں سے جڑے عوامی اہمیت کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: Budgam Police PCPG Meet : پولیس اسٹیشن کھاگ میں پی سی پی جی میٹنگ کا اہتمام

چیئرنگ افسران نے شرکاء کی شکایات کو بغور سننے کے بعد پولیس سے متعلق کچھ مسائل کا موقع پر ہی ازالہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ان کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ چیئرنگ افسران نے اجلاس میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ملک اور سماج دشمن عناصر کے بارے میں اپنے نزدیکی پولیس یونٹ کو اطلاع دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ساتھ ہی منشیات کی بدعت کو ختم کرنے میں اپنا مکمل تعاون دینے اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کی بھی تلقین کی گئی تاکہ اس بدعت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.