اردو

urdu

کشتواڑ: 20 برس بعد عسکریت پسند گرفتار

By

Published : Sep 26, 2021, 5:06 PM IST

Kishtwar police arrested ex militant after 20 years
کشتواڑ پولیس نے 20 برس بعد عسکریت پسند کو گرفتار کیا ()

کشتواڑ پولیس نے ایک عسکریت پسند کو 20 سال بعد گرفتار کیا ہے۔ سرحدی ضلع کشتواڑ کے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار ہوا ہے۔

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے سابق عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عسکریت سپند کی شناخت بشیر احمد عرف جافر خان ولد محمد شابان ساکنہ نوگام مڑواہ کشتواڑ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق بشیر احمد گذشتہ 20 برس سے فرار تھا جسے کشتواڑ کے مڑواہ علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کشتواڑ: بارہ برسوں سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار

کشتواڑ کے مڑواہ پولیس تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 42/2001 زیر دفعہ 302,364/120B/RPC 7/27IA ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بشیر احمد کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details