ETV Bharat / state

اے ایم یو نے نصاب سے اسلامک حصہ کیوں ہٹایا؟ - AMU remove Islamic section

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 9:33 PM IST

اے ایم یو نے نصاب سے اسلامک حصہ کیوں ہٹایا؟
اے ایم یو نے نصاب سے اسلامک حصہ کیوں ہٹایا؟(ETV)

AMU remove Islamic section from curriculum علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ نے گیارویں جماعت کے داخلہ امتحان (انٹرنس ایگزام) کے نصاب میں موجود انڈو اسلامک میں سے اسلامک حصہ ہٹائے جانے پر طلباء نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اے ایم یو نے نصاب سے اسلامک حصہ کیوں ہٹایا؟ (ETV Bharat)

علیگڑھ: علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں گیارویں جماعت میں داخلہ لینے کے لئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات داخلہ امتحان میں شامل ہوتے ہیں جن میں اکثریت مسلمانوں کی ہوتی ہیں۔ کل 100 نمبر کے داخلے امتحان میں دس نمبر کے سوالات انڈو اسلامک سے پوچھے جاتے تھے لیکن اب یونیورسٹی انتظامیہ نے انڈو اسلامک میں سے اسلامک حصہ ہٹادیا ہے۔

نصاب سے ہٹایا گیا اسلامک حصہ:
(اے) عقائد و عبادات
ا. خدا پر ایمان
۲. فرشتوں پر ایمان
۳. آسمانی کتابوں پر ایمان۔
۴. خدا کے رسولوں پر ایمان۔
۵. بعد کی زندگی میں ایمان
۶. تخلیق پر ایمان
۷. تقدیر

(ب) سیرت رسول اکرم
۱. پیدائش
۲. بچپن
۳. نوجوان
۴. بیٹھنا
۵. ہجرت
۶. مدینہ کا دور
۷. انتقال

(سی) قرآن و حدیث
ا. قرآن کا تعارف
۲. قرآن کے نزول کی تاریخ
۳. قرآن کی تالیف کی تاریخ
۴. حدیث کا تعارف
۵. حدیث کی اہم کتب۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالے ہوئے پروفیسر نعیمہ خاتون کو ابھی دس ہی دن ہوئے ہیں۔ ان دس دنوں میں ہی پروفیسر نعیمہ خاتون نے دو ایسے فیصلے لیے ہیں جو آج کل کیمپس میں چرچاؤ میں ہیں کیے گئے ان فیصلوں میں سے ایک فیصلے نے جہاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی نیند اڑا دی تو دوسرے فیصلے نے یونیورسٹی میں داخلے کے خواہش مند طلباء اور ان کے والدین کی فکر میں اضافہ کر دیا۔

دراصل نعیمہ خاتون نے اپنے پہلے فیصلے میں انتظامیہ نے تسلیم کیا تھا کہ ہاسٹلز میں غیر قانونی طور پر نوجوانوں کی رہائش ہے جن کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یعنی خالی کرایا جائے گا اور دوسرے فیصلے میں گیارویں جماعت کے داخلے امتحان کے نصاب میں داخل موجودہ انڈو اسلامک میں سے اسلامک حصہ ہی نکال دیا جس کی طلباء نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا۔

اے ایم یو میں زیر تعلیم طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں اردو زبان کو نظر انداز کیا جاتا ہے, اے ایم یو کے تاریخی مونوگرام میں موجود قرآن کی آیات علم الانسان مالم یعلم کی جگہ اب ستاروں کا استعمال کیا جانے لگا ہے اور اب گیارویں جماعت کے داخلے امتحان کے نصاب میں موجود انڈو اسلامک میں سے اسلامک حصہ کو ہی ہٹادیا گیا ہے اس طرح کی تبدیلیوں کو طلباء کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گا اور جلد ہی ہم اپنے سینئر اور اساتذہ سے مشورہ کرکے وائس چانسلر اور کنٹرول سے ملاقات کریں کے ان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ نصاب میں موجود اسلامک حصہ کو دوبارہ شامل کریں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے انڈو اسلامک میں سے اسلامک حصہ نکالنے سے متعلق یونیورسٹی کنٹرول پروفیسر مجیب اللہ زبیری نے سوالات کئے تو پہلے انہوں نے کہا کے یونیورسٹی کے ہی کچھ پروفیسر نے خط لکھ کر نصاب میں تبدیلی کی بات کہیں تھی جس کے بعد یہ معاملہ اکیڈمک کونسل میں گیا جس کی منظوری کے بعد ہی تبدیل کیا گیا ہے۔ کنٹرول نے سوال کے جواب میں مزید کہا اگر طلباء یا کسی کو اس پر اعتراض ہے تو ہم اس معاملے کو انتظامیہ کے سامنے رکھے گے اور اس نصاب پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں یا اس پر انتظامیہ فیصلہ لے گی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی میں اردو زبان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے اور پھر دھیرے دھیرے بڑی خاموشی کے ساتھ یونیورسٹی کے مونوگرام میں موجود قرآن کی آیت ''علم الانسان مالم يعلم'' کی جگہ ستارے کا استعمال کیا اور اب نصاب سے اسلامک حصے کو ہٹادیا جس سے یہ تو واضح ہو رہا ہے کہ یونیورسٹی کس سمت میں جارہی ہے لیکن 2029 تک کہاں تک جائےگی یہ کہنا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.