ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے گورنر آنند بوس پر خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام - Bengal governor CV Ananda Bose

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 10:05 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat(Etv Bharat)

Bengal governor accused of 'molesting' woman مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس پر راج بھون میں کام کرنے والی ایک خاتون نے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ خاتون نے ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس پر جمعرات کو ایک خاتون نے چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے، جو راج بھون میں عارضی عملہ کا حصہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ ہیر اسٹریٹ پی ایس تک پہنچ گیا ہے، جہاں ڈی سی سینٹرل بھی پہنچ چکے ہیں۔ تاہم گورنر کے خلاف شکایت سے متعلق تمام تر تفصیلات موصول نہ ہوسکی۔ راج بھون میں کام کرنے والی خاتون نے ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن پہنچ کر گورنر کے خلاف شکایت کی۔ خاتون نے گورنر کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی۔ کولکتہ پولیس کا کوئی بھی اہلکار اس معاملہ پر کچھ بھی بولنے سے پرہیز کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون نے گورنر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دو بار کچھ کام کے سلسلہ میں بات چیت کےلئے بلایا اور دونوں موقعوں پر چھیڑ چھاڑ کی۔ پہلے دن خاتون کسی طرح خود کو بچانے میں کامیاب رہی لیکن آج جمعرات کو دوبارہ خاتون کی نوکری کو مستقل کرنے کے بہانے گورنر نے بلایا گیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ دوبارہ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ گورنر بوس کی اس حرکت کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.