ETV Bharat / state

حضرت شاہ عالم سرکار کی 628واں جشن ولادت 26 مئی کو منایا جائے گا - Shah Alam Sarkar 628th Birth

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 5:04 PM IST

Shah Alam Sarkar 628th Birth Anniversary: ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع شہنشاہ گجرات حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم سرکار کا 628واں جشن ولادت 26 مئی کو بڑی دھوم دھام منایا جائے گا، اس تقریب میں ملک و بیرون ممالک میں موجود ان کے عقیدت مندوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

The 628th birth anniversary of Hazrat Shah Alam Sarkar will be celebrated on May 26
حضرت شاہ عالم سرکار کی 628واں جشن ولادت 26 مئی کو منایا جائے گا (ETV Bharat Urdu)

حضرت شاہ عالم سرکار کی 628واں جشن ولادت 26 مئی کو منایا جائے گا (ETV Bharat Urdu)

احمد آباد: حضرت شاہ عالم سرکار کی 628واں جشن ولادت 26 مئی کو منایا جائے گا۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے بتایا کہ حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم سرکار کی 628واں جشن ولادت ہر سال بڑے ہی شان و شوکت سے منایا جاتا یے۔ جس طرح عید میلاد النبی پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اسی طرح ہندوستان میں جشن ولادت شاہ عالم سرکار منایا جاتا ہے، اور بہت ہی خوبصورت و دلکش نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس موقع پر قومی ایکتا کا بھی انوکھا منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس موقع پر حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم کی چادر ہاتھی کی پیٹھ پر رکھ کر مزار کے قریب لائی جاتی ہے اور ایک بڑا جلوس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Birth Anniversary Of Hazrat Shah Alam حضرت شاہ عالم سرکار کا 627واں جشن ولادت

اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان نے کہا کہ اس سال کافی جوش و خروش سے حضرت شاہ عالم سرکار کی جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا، شام 4 بجے شاہ عالم درگاہ کے پہلے دروازے سے ہاتھی پر چادر رکھ کر جلوس کی شروعات کی جائے گی اور 26 مئی کو حضرت شاہ عالم رحمت اللہ کا جشن ولادت منایا جائے گا۔ اس موقع پر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شاہ عالم درگاہ میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ خاص طور سے کسی بھی طرح کا چندہ یا تعاون اس موقع پر نہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ یہ پورا پروگرام ہماری طرف سے رکھا جاتا ہے۔

وہیں اس تعلق سے تبریز عالم خان نے بتایا کہ حضرت شاہ عالم سرکار کا جشن ولادت ہر سال بہت ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ ہاتھی بشارت پیش کی جاتی ہے۔ بہت ہی خوبصورت اور عمدہ نظارہ اس موقع پر دیکھنے ملتا ہے۔ اب میں لوگوں سے اس موقع پر زیادہ سے زیادہ آنے کی دعوت دیتا ہوں وہ اس جشن میں شامل ہوں اور لنگر حاصل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.