گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں بھی گجر طبقے سے وابستہ لوگوں نے جی ڈی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کیا۔ جلوس میں شامل گجر طبقے سے وابستہ افراد ’’جی ڈی کمیشن رول بیک‘‘ اور ’’گجروں کے ساتھ ناانصافی بند کرو‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ یہ جلوس ضلع گاندربل کے کنگن علاقے سے بر آمد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔ Gujjars Protest Against GD Commission Recommendations
جلوس میں شامل گجر طبقہ سے وابستہ افراد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت نے یہ فیصلہ بند کمرے میں لیا ہے۔‘‘ احتجاجیوں نے جی ڈی کمیشن سفارشات کو فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کمیشن ممبران کو زمینی سطح کا معائنہ کرنے کے بعد ہی سفارشات منظور کرنے کا مشورہ دیا۔ Gujjars staged protest in Ganderbal