ETV Bharat / state

عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہیں، اس لیے پولنگ مراکز پر بھیڑ ہے: ہارون یوسف - People are worried about government

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 25, 2024, 8:23 PM IST

People are worried about government دہلی میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر ہارون یوسف نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہیں، اسی لئے انہوں نے ووٹ کے ذریعہ حکومت کو تبدیل کرنے کا من بنالیا۔

عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہیں، اس لیے پولنگ مراکز پر بھیڑ ہے: ہارون یوسف
عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہیں، اس لیے پولنگ مراکز پر بھیڑ ہے: ہارون یوسف (ETV Bharat)

عوام موجودہ حکومت سے پریشان ہیں، اس لیے پولنگ مراکز پر بھیڑ ہے: ہارون یوسف (ETV Bharat)

دہلی: دہلی میں لوک سبھا انتخابات اپنے آخری وقت میں ہے آج شام چھ بجے تمام پولنگ سینٹرز کو بند کر دیا جائے گا ایسے میں دہلی میں شام 5 بجے تک 53.73 فیصد ہی ووٹنگ ہو پائی ہے اور لمبی قطاریں ابھی بھی پولنگ سٹیشنز کے باہر موجود ہیں۔ وہیں اگر بات کی جائے مسلم علاقوں کی تو چاندنی چوک لوک سبھا میں شام 5 بجے 53.27 فیصد ووٹنگ کی گئی ہے جبکہ مٹیا محل ودھان سبھا سے 58.46 فیصد ووٹنگ شام پانچ بجے تک عمل میں ائی اور ابھی بھی لمبی قطاریں ووٹنگ سینٹرز کے باہر نظر ارہی ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی سرکار میں وزیر رہے ہارون یوسف سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ عوام سڑکوں پر موجودہ حکومت کے ظلم کے خلاف اتری ہے اور عوام چاہتی ہے کہ اب تبدیلی آنی چاہیے اسی لیے اتنی شدید گرمی میں بھی ووٹرز پولنگ سینٹرز کے باہر لمبی قطاروں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس جتایا کہ پولنگ سینٹرز میں ووٹنگ کی رفتار کافی دھیمی ہے جس کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر انتظامات کیے جانے چاہیے تھے اور جو رفتار دھیمی ہے اس میں تیزی لانی چاہیے تھی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ لیکن موجودہ عملہ شاہد یہ نہیں چاہتا کہ ووٹنگ مکمل ہو۔

واضح رہے کہ دہلی کے اجمیری گیٹ میں واقع گلی بنسی کوئلہ والی میں ایک شخص اس شدید گرمی کے دوران لمبی قطار میں کافی دیر سے کھڑا تھا اخر کار وہ گرمی برداشت نہیں کر سکا اور غش کھا کر گر گیا اور لقمہ اجل بن گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.