ETV Bharat / city

Gujjar Protest in Anantnag اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کا مظاہرہ

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 4:57 PM IST

اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ
اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے گجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کادرجہ نہ دیا جائے۔

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گجر کمیونٹی سے وابستہ افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاج میں مختلف گجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کادرجہ نہ دیا جائے۔ اننت ناگ کے وزیر باغ میں اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ بعد ازاں ایک ریلی وزیر باغ سے ڈی سی آفس تک نکالی گئی۔ ریلی میں موجود احتجاجیوں نے زبردست زبردست نعرے بازی کی۔ اس سلسلے میں میں اے ڈی سی اننت ناگ کو ایک یاداشت بھی کی گئی۔

اننت ناگ میں گجر کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجیوں نے یو ٹی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہاڑیوں کو ایس ٹی کادرجہ نہ دیا جائے۔ ان کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ کے خطہ پیرپنچال دورہ میں اگر پہاڑیوں کوایس ٹی سٹیٹس کا درجہ دینے کا اعلان کیا تو گجر طبقہ کے لوگ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک ساتھ مل کر سڑکوں پر اتریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اور مرکزی حکومت کی ہوگی۔ انہوں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اس معاملے میں مداخلت اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Gujjar Community Protest in Rajouri پہاڑیوں کو ایس ٹی درجہ دینے کے فیصلے کے خلاف راجوری میں احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.