اردو

urdu

بڈگام میں بھی سوشل میڈیا کے "غلط استعمال" پر وارننگ جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 3:42 PM IST

ڈی سی کپواڑہ پلوامہ اور اننت ناگ کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے باضابطہ حکمنامہ جاری کرتے ہوئے لوگوں سے سماجی رابطہ گاہ پر "قابل اعتراض مواد اپلوڈ، شیئر یا فارورڈ" کرنے سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔Misuse of social Media

Etv Bharat
بڈگام میں بھی سوشل میڈیا کے "غلط استعمال" پر وارننگ جاری

بڈگام:ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے کرمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی بڑھتی ہوئی تشویش کو دور کرنے کے لیے عوام کو کچھ ضابطوں پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔
جاری کردہ رہنما خطوط کا مقصد شہریوں کو عسکریت پسندی، علیحدگی پسندی، کسی کو دھمکیوں سے ڈرانا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجرمانہ مواد شئیر کرنا، کسی مذہب کی تذلیل کرنا، فوٹو یا ویڈیو شئیر کرنا جو کسی غیرقانونی کام کی وجہ بنے، فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد سے متعلق اقدامات کے بارے میں وضاحت فراہم کرنا ہے۔

بڈگام میں بھی سوشل میڈیا کے "غلط استعمال" پر وارننگ جاری
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام اکشے لبرو نے عوام کو ان رہنما خطوط پر عمل کرنے اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی فوری طور پر اطلاع دینے کی اپیل کی۔

جاری کردہ حکم نامے کے مطابق "اگر آپ کو قابل اعتراض مواد پر مشتمل کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تو اسکرین شاٹ اور تفصیلی معلومات کے ساتھ فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس پوسٹ کو اس کی اطلاع دیں۔اس کے علاوہ غلطی سے نامناسب مواد شیئر کرنے کی صورت میں اس کو فوری طور پر ڈلیٹ کرے۔"
اس کے علاوہ کسی بھی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنے جس میں اکثر پیغامات یا پوسٹس کے ساتھ عسکریت پسندی کا پرچار کیا جاتا ہے، ان افراد کے خلاف قیاس کیا جائے گا کہ یہ عوام اور ملک دشمن عناصر ہے بشرطیکہ جب تک کہ وہ گروپ کو چھوڑ نہ دیں یا پولیس کو رپورٹ نہ کریں۔
مزہد پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details